کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سندھ کی غیر سیڈڈ کھلاڑی ویشنوی نے پانچویں میکڈونلڈز نیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں گرلز انڈر 19 کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ بوائز انڈر 15 میں ایس این جی پی ایل کے سہیل عدنان، انڈر 11 میں سندھ کے محمد ابان اور انڈر 9 میں پنجاب کے عبدالہادی فرزان نے چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔ پانچ روزہ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے 128 کھلاڑیوں نے حصہ لیا، جبکہ مجموعی طور پر آٹھ لاکھ روپے کے انعامات تقسیم کیے گئے مقابلوں کے فائنلز پاکستان اسپورٹس بورڈ کراچی سینٹر کی وینس جہانگیر خان اسکواش اکیڈمی میں کھیلے گئے۔
Home / اہم خبریں / سندھ کی ویشنوی پانچویں میکڈونلڈز نیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کی گرلز چیمپئن بن گئیں، دامیہ خان کو فائنل میں شکست