شفاف عام انتخابات قوم کا مطالبہ ہے جسے حکمرانوں کو فوری تسلیم کرنا ہوگا۔
امپورٹڈ حکومت کو مزید برداشت کرنے کو تیار نہیں۔ چوہدری کامران احمد نصرت
کمالیہ (ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ۔ ویب ایڈیٹر نیوز آف پاکستان) سٹی صدر تحریک انصاف کمالیہ چوہدری کامران احمد نصرت نے کہا ہے کہ عمران خا ن کی کال پر عوام کا سمندر نکلنے والا ہے جو امپورٹڈ حکمرانوں کوبہا لے جائیگا، شفاف عام انتخابات قوم کا مطالبہ ہے جسے حکمرانوں کو فوری تسلیم کرنا ہوگا۔ قوم امپورٹڈ حکومت کو مزید برداشت کرنے کو تیار نہیں جب تک پی ڈی ایم اقتدار پر مسلط رہے گی قوم کیلئے ہر دن مشکلات بڑھتی رہیں گی۔ امپورٹڈ حکومت سے معیشت سنبھل نہیں رہی پاکستان سری لنکا بنتا جارہا ہے معیشت کی بہتری کا حل صرف پی ٹی آئی کے پاس ہے۔ پی ڈی ایم نے قوم کو مہنگائی کے سمندر میں ڈبو دیا کرپشن کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے، شدید مہنگائی و اقتصادی بحران کی بدولت وزراء اپنے حلقوں میں نہیں جاسکتے۔ سازشیں کرنیوالے تھک جائیں گے، عمران خان کا عزم برقرار رہے گا۔ عمران خان مصیبت زدہ عوام کا سہارا بنے اور ٹیلی فون کے ذریعے اربوں روپے جمع کر کے سیلاب زدگان کی فوری امداد کی۔