تازہ ترین
Home / Home / پیر محل : چک نمبر 319گ ب، چودھری محمد شفیع نمبردار کے ڈیرہ پر فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔

پیر محل : چک نمبر 319گ ب، چودھری محمد شفیع نمبردار کے ڈیرہ پر فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔

سینکڑوں مریضوں کا مفت طبی معائنہ، مفت ٹیسٹ، مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں

پیر محل ( ویب ایڈیٹر ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ) چک نمبر 319گ ب پیر محل چودھری محمد شفیع نمبردار کے ڈیرہ پر ڈاکٹر میاں عارف سلیم سابق ریجنل ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ میڈیکل کیمپ میں ایک ہزار سے زائد مریضوں کا مفت طبی معائنہ کیا اور مستحق مریضوں کو مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں۔ مریضوں کے ہیپاٹائٹس بی، سی، شوگر، بلڈ پریشر، کولیسٹرول کے مفت ٹیسٹ کئے گئے۔ کیمپ میں ای این ٹی سپیشلسٹ ڈاکٹر میاں عدیل عارف، چائلڈ سپیشلسٹ ڈاکٹر یاسر نواز، میڈیکل سپیشلسٹ ڈاکٹر ذیشان احسن، گائنا کالوجسٹ ڈاکٹر سمیرا، ڈاکٹر اقرا عارف نے مریضوں کا مفت چیک اپ کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سابق ریجنل ڈائریکٹر اوپن یونیورسٹی ڈاکٹر میاں عارف سلیم نے بتایا کہ میڈیکل کیمپ لگانے کا مقصد غریب و نادار مریضوں کو دہلیز پر صحت کی بنیادی سہولیات فراہم کرنا تھا، مرض کی بہتر تشخیص کیلئے فری ٹیسٹ کئے گئے، مریضوں کو مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

اسلامآباد، (نوپ نیوز) پیٹرول کی قیمت میں کوئی ردوبدل نہیں گیا، ڈیزل کی فی لیٹر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے