Home / اہم خبریں / میہڑ دو ماہ قبل ہونے والے کے ورثا کا تیسرے روز ہاتھ زنجیروں میں جکڑ کر انوکھا احتجاج، ملزمان کو گرفتار کر کے انصاف فراہم کیا جائے۔ ورثا کا مطالبہ

میہڑ دو ماہ قبل ہونے والے کے ورثا کا تیسرے روز ہاتھ زنجیروں میں جکڑ کر انوکھا احتجاج، ملزمان کو گرفتار کر کے انصاف فراہم کیا جائے۔ ورثا کا مطالبہ

میہڑ (رپورٹ: عبدالرحمان قمبرانی) میہڑ دو ماہ قبل ہونے والے غلام عباس چانڈیو اور ان کے دوست بہٹو میر جت کے قاتلوں کی گرفتاری اور مقتول کے ورثا پر جھوٹے مقدمہ کے اندراج کے خلاف سندھ کی بیٹی صائمہ اصغر چانڈیو، حافظ نواز چانڈیو، زاہد چانڈیو و ديگر کی قیادت میں آج تیسرے روز بھی ہاتھ زنجیروں میں جکڑ کر انوکھا احتجاجی مظاہرہ کیا، قاتلوں کی گرفتاری کیلئے شدید نعرے بازی کی اور نیشنل پریس کلب میہڑ کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صائمہ اصغر چانڈیو نے کہا کہ میرے چچا غلام عباس چانڈیو اور ان کے دوست بہٹو میر جت کے قاتل آزاد گھوم رہے ہیں پولیس دو ماہ گزرنے کے باوجود قاتل ملزمان کو گرفتار نہیں کر سکی ہم پر میر جت برادری کے قتل کا جھوٹا مقدمہ درج کرایا گیا ہے ہم پرامن ہیں زبردستی قبیلائی تصادم میں دھکیلا جا رہا ہے، انہوں نے مطالبہ کیا ہے قتل میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے انصاف فراہم کیا جائے دوسری جانب انڈس ہائی وے پر دھرنا دینگے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

حکومت سندھ 2025 تعمیر، ترقی اور عوامی فلاح کا نیا بیانیہ

حکومت سندھ 2025 تعمیر، ترقی اور عوامی فلاح کا نیا بیانیہ تحریر: محمد فاروق (راجپوت) …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے