تازہ ترین
Home / اہم خبریں / عالمی یومِ نسواں پر ملک کی تمام خواتین، ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کو اس دن کی مناسبت سے خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔ ترجمان سندھ حکومت مرتضٰی وہاب

عالمی یومِ نسواں پر ملک کی تمام خواتین، ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کو اس دن کی مناسبت سے خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔ ترجمان سندھ حکومت مرتضٰی وہاب

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) ترجمان سندھ حکومت اور مشیر قانون و ماحولیات بیرسٹر مرتضٰی وہاب نے عالمی یومِ نسواں پر کہا ہے کہ میں اپنے ملک کی تمام خواتین، ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کو اس دن کی مناسبت سے خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے محترمہ فاطمہ جناح، شہید بے نظیر بھٹو، بیگم نصرت بھٹو، محترمہ عاصمہ جہانگیر سمیت ان تمام خواتین کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے بنیادی انسانی حقوق کے ساتھ ساتھ حقوقِ نسواں کے لیے کوشاں رہیں اور آمروں کے سامنے ڈٹی رہیں اور پاکستان میں جمہوری اقدار کو پروان چڑھانے میں آگے بڑھ کر حصہ لیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج سندھ اسمبلی بلڈنگ کے میڈیا کارنر پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر معیشت درست سمت میں جارہی ہوتی تو کیا مہنگائی میں اضافہ ہوتا۔ اس ہوش ربا مہنگائی کے طوفان نے ایک عام آدمی کو جکڑ کر رکھا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بنیادی اشیاء کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے مگر وزیر اعظم کو پتا ہے کہ سینیٹ میں ووٹ کتنے کا بکتا ہے۔ کیا عمران خان کو چینی آٹے کے نرخ کا بھی علم ہے؟ خان صاحب نے غربت کو نہیں غریب کو ختم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امپورٹ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اس کا ذمہ دار کون ہے؟ اگر کھاد کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا تو سبزیاں اور پھل بھی مہنگے ملیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سلیکٹیڈ حکومت کی نا اہلی کی وجہ سے اب تو کپاس بھی بیرون ملک سے منگوائی جارہی ہے۔ انہوں نے صحافیوں کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے کئی وزراء دوسری جماعتوں کے رکن تھے۔ عثمان بوزدار بھی پیدائشی پی ٹی آئی کا حصہ نہیں تھے۔ یہ مانگے تانگے کی حکومت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلم ابڑو نے ضمیر کے مطابق کوئی رائے استعمال کی تو اس کے خلاف کاروئی نہیں ہوتی۔ ان کے لوگوں نے صدر الدین کے ساتھ ہاتھ کیا ان کے خلاف کیا کاروائی کریں گے۔ انہوں نے حفیظ شیخ کے ساتھ ہاتھ کیا۔ وفاقی حکومت کا حصہ ہوتے ہوئے ذلت و رسوائی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات بالکل درست ہے کہ اشیاء خورد و نوش سرکاری قیمت سے دگنی قیمت میں فروخت ہو رہی ہیں مگر جب تک وفاقی حکومت بجلی، گیس، ڈیزل کی قیمتوں کو کم نہیں کرے گی مہنگائی کنٹرول نہیں ہوگی۔ اگر کمشنرز قیمت بڑھادیں تو کہا جائے گا کہ یہ مافیاز کے ساتھ ملے ہوئے ہیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سندھ کابینہ کا اجلاس کھیلوں کے فروغ کے لیے اہم فیصلے

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت سندھ کابینہ کے اجلاس میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے