Home / اہم خبریں / اولمپک ڈے کے موقع پر کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے تحت نمائشی میچز کا انعقاد، مختلف ٹیموں کے درمیان تین میچ کھیلے گئے

اولمپک ڈے کے موقع پر کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے تحت نمائشی میچز کا انعقاد، مختلف ٹیموں کے درمیان تین میچ کھیلے گئے

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) اولمپک ڈے کے موقع پر کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے تحت نمائشی میچز کا انعقاد ہوا، مختلف ٹیموں کے درمیان تین میچ کھیلے گئے، اولمپک ڈے کی مناسبت سے مہمان خاص ایئر کموڈور ثاقب جدون نے اولمپیئن حنیف خان کے ہمراہ کیک بھی کاٹا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن کی ہدایت کے مطابق کے ایچ اے نے اولمپک ڈے کے موقع پر اولمپک گیمز سے جوڑے قومی ہاکی کھیل کے شاندار ماضی کی یاد کو اجاگر کرنے کے لئے کے ایچ اے اسپورٹس کمپلیکس میں ہاکی میلے کا انعقاد کیا، گرین آسٹرو ٹرف پر چھ ٹیموں کے درمیان تین میچ کھیلے گئے، پہلے میچ میں یوتھ ہاکی کلب نے الفیصل ہاکی کلب کو 3-5 سے شکست دیدی فاتح ٹیم کی جانب سے سلطان محمد، حارث نصیر، فضیل خان، واصف رضا اور شاہ زیب ارباب نے ایک ایک گول اسکور کئے، الفیصل کلب کی جانب سے آصف علی نے دو جبکہ جنید خان ایک گول کرنے میں کامیاب رہے، دوسرا میچ کراچی ویمنز بلو اور کراچی ویمنز اورنج کے درمیان کھیلا گیا، دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے پر برتری حاصل کرنے کی بھر پور کوشش کی تاہم میچ کے اختتام پر مقابلہ دو، دو گول سے برابر رہا، کراچی بلوز کی بتول فاطمہ اور فاطمہ بختیار اور کراچی اورنج کی جانب سے مومل سکینہ اور دعا خالد بال کو نیٹ میں پھینک نے میں کامیاب رہیں، اس موقع پر گلبرگ ہاکی کلب اور سینٹرل فٹنس ہاکی کلب کے درمیان کھیلا گیا، نمائشی میچ گلبرگ کلب نے ایک کے مقابلے میں دو گول سے جیت لیا، فاتح ٹیم کے دونوں گول مشرف حسین جبکہ سینٹرل فٹنس کلب کا واحد گول اوصاف ربانی نے کیا، اس موقع پر مہمان خصوصی آفیسر کمانڈنگ پاکستان ایئر فورس بیس فیصل ایئر کموڈور ثاقب جدون نے اولمپیئن جنیف خان، اولمپیئن حسیم خان، سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکریٹری احمد علی راجپوت، کے ایچ اے کے چیئرمین گلفراز خان اور سیکریٹری حیدر حسین کے ہمرہ اولمپک ڈے کا کیک کاٹا، کیک کٹنگ اور تقریب تقسیم انعامات کے موقع پر کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے خازن ابوذر امراؤ، عباس حیدر، انٹرنیشنل ہاکی پلیئرز لئیق لاشاری، عارف بھوپالی، ایم خالد جونیئر، عاصم خان سمیت کے ایچ اے آفیشلز ڈاکٹر ایس اے ماجد، جاوید اقبال، محسن علی خان، زاہد محمود، ارشد صدیقی، امتیاز السلام، مصطفیٰ جمیل، وسیم آفریدی، چینا سر، شجاعت علی، رفعت اقبال، ڈاکٹر سمیر اور ظہرخان سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے