Home / اہم خبریں / میہڑ میں قبرستان مافیا سے نجات دلائی جاۓ۔ ایس یو پی ضلع دادو

میہڑ میں قبرستان مافیا سے نجات دلائی جاۓ۔ ایس یو پی ضلع دادو

میہڑ (رپورٹ: عبدالرحمان قمبرانی) میہڑ ایس یو پی ضلع دادو کے صدر سکندر سوڈہر، حاجی خان مارفانی، ماجد مہیسر، حب دار مہیسر، نازک مہیسر و دیگر نے نیشنل پریس کلب میہڑ میں احتجاج اور پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گاؤں پوراچو کے قبرستان پر قبضہ کرنے والے مافیا کی جانب سے عبدالہادی مہیسر اور ماجد مہیسر پر قاتلانہ حملہ کرایا تھا جیسے قبضہ خوروں متعلقہ آواز نہ اٹھائیں اس کا مقدمہ کورٹ میں چل رہا ہے اس کے باوجود بااثر قبضہ مافیا کی جانب سے کیس سے ہاتھ نہ اٹھانے پر ڈرامہ بنا کر گند کو آگ لگا کر آفیسر کو مس گائیڈ کرکے جھوٹے کیس کرانے کی سازش میں مصروف ہیں، اس عمل کے خلاف ایس یو پی ضلع دادو کی جانب سے آئی جی سندھ، ڈی آئی جی حیدرآباد، ایس ایس پی دادو، چیف جسٹس آف سندھ، سیشن جج دادو سے اپیل ہے کے بااثر افراد کی جانب سے گندے کچرے کو آگ لگانے کا نوٹس لے کر بااثر بلیک ملیر ٹولے اور قبرستان پر قبضہ کرنے والے اور ناجائز فائدہ لینے والوں کے خلاف اقدامات اٹھا کر پوراچو کے قبرستان پر قبضہ ختم کرا کے انصاف کیا جائے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے