Home / اہم خبریں / میہڑ وکلاء کا ایڈووکیٹ ساجد مہیسر کے گھر پر حملے کا مقدمہ درج نہ کرنے اور ملزمان کی گرفتاری کیلئے کورٹ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

میہڑ وکلاء کا ایڈووکیٹ ساجد مہیسر کے گھر پر حملے کا مقدمہ درج نہ کرنے اور ملزمان کی گرفتاری کیلئے کورٹ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

میہڑ (رپورٹ: عبدالرحمان قمبرانی) میہڑ بار کے وکلاء کی جانب سے ایڈووکیٹ ساجد مہیسر کے گھر پر حملہ اور آگ والے واقعہ کا مقدمہ درج کرنے اور ملزمان کی گرفتاری کیلئے میہڑ بار کے صدر ایڈووکیٹ امجد حسین بلہڑو، جنرل سیکریٹری امیتاز پنہور، ایڈووکیٹ منور جتوئی، عبدالخالق بگہیو، ایڈووکیٹ سعید پہنور، ایڈووکیٹ فیاض شیخ و دیگر کی قیادت میں کورٹ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اس موقع پر نعرے بازی کرتے ہوئے انہوں نے نیشنل پریس کلب میہڑ کے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میہڑ کے گاؤں پوراچو میں ملزمان عوامی تحریک کے رہنما ہائی کورٹ بار کے عہدیدار ایڈووکیٹ ساجد مہیسر کے گھر پر حملہ کر کے ٹریکٹر کو آگ لگا دی افسوس کہ میہڑ پولیس ملزمان کے خلاف کارروائی نہیں کر رہی انہوں نے کہا کہ ملزمان مسلسل دهمکا رہے ہیں پولیس ملزمان کے خلاف کارروائی نہیں کر رہی انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ واقعہ کی جانچ کر کے ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے