تازہ ترین
Home / اہم خبریں / مقتول ناظم کی بیوہ کو انصاف کے حصول سے کوئی نہیں روک سکتا۔ عزیز فاطمہ صدر خواتین پی ڈی پی

مقتول ناظم کی بیوہ کو انصاف کے حصول سے کوئی نہیں روک سکتا۔ عزیز فاطمہ صدر خواتین پی ڈی پی

کراچی (نوپ نیوز) پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی خواتین ونگ کی صدر اور میڈیا ڈائریکٹر عزیز فاطمہ نے کہا ہے کہ سیاسی دباؤ پر کیس کے ملزمان کو ریلیف دلوانے کی سازش ناکام ہو گی، مقتول ناظم کی بیوہ کو انصاف کے حصول سے کوئی روک نہیں سکتا۔ پیپلز پارٹی کے نام نہاد رہنماؤں نے سندھ کو جاگیر اور عوام کو اپنی رعایا بنا کر رکھا ہوا ہے۔ سندھ کے لوگوں کے ووٹ سے حکومت میں آنے والی پیپلز پارٹی مظلوموں کی حمایت کے بجائے قاتلوں کی سرپرستی کر رہی ہے۔ ناظم شہید کیس میں ایس ایچ او چالان پیش کرنے میں مراد علی شاہ کی ہدایات پر لیت ولعل سے کام لے رہا ہے۔ ایس ایچ او عوام کے بجائے جاگیردار کو تحفظ دے رہا ہے۔ سرکاری وکیل کی حیثیت ربر اسٹیمپ سے زیادہ نہیں ہے۔ پیپلز پارٹی اپنے ہی لوگوں کے کرتوتوں کی وجہ سے بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔ ناظم جوکھیو شہید کیس میں نامکمل چالان پیش کرنا اور حتمی چالان پیش کرنے میں تاخیر، استغاثہ کی نااہلی ہے۔ پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے ایڈووکیٹ خرم لاکھانی بھی وکیل کی حیثیت سے کیس میں شامل ہوگئے ہیں۔ شہید ناظم جوکھیو کیس کو کمزور کرنے کے لئے کی جانے والی سرکاری کوششوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ کیس کے اصل ملزمان پیپلز پارٹی کے وزراء ہیں جنہیں سزا دلوانے کے بجائے تحفظ فراہم کیا جا رہا ہے۔ انصاف کے حصول کے لئے،بیوہ ناظم جوکھیو کی لڑائی میں پاسبان شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

مزید پڑھیں: احساس پروگرام کے تحت ملک بھر میں انقلابی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں جو کہ انتہائی قابل تحسین ہیں۔ طاہر ملک
https://www.nopnewstv.com/revolutionary-measures-are-being ‎

ملیر کورٹ میں ناظم جوکھیو کیس کے حتمی چالان پیش کئے جانے میں تاخیری حربے استعمال کئے جانے پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے پی ڈی پی خواتین ونگ کی صدر عزیز فاطمہ نے مزید کہا کہ شہریوں کے جان و مال کی حفاظت ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ سندھ میں سندھ سرکار شہریوں کے حفاظت کے بجائے وڈیرہ شاہی کی حفاظت پر توجہ دیتی ہے۔ نظام کو بدلے بغیر سماج کو نہیں بدلا جا سکتا۔ لوگوں کو ذاتی مفاد اور خودغرضی پر مبنی سیاست سے باہر نکلنا ہوگا۔ اس نظام میں شکست ہمیشہ عوام کی ہوتی ہے اور جیت جاگیردار کی۔ اکیسویں صدی میں انسانی حقوق کی پامالی قابل قبول نہیں۔ طاقت کا سرچشمہ اگر عوام ہیں تو پیپلز پارٹی عوام کو غلام بنا کر کیوں رکھنا چاہتی ہے؟ پیپلز پارٹی عوام کے سامنے اپنا مکروہ چہرہ پیش کرتی ہے۔ لوگوں کو سمجھنا ہوگا کہ اس ہاتھی کے دانت کھانے کے اور ہیں دکھانے کے اور۔ پیپلز پارٹی نے تھانہ کلچر مسلط کر کے پورے سندھ کو یرغمال بنا لیا ہے۔ تھانوں میں مرضی کے ایس ایچ او تعینات کئے جاتے ہیں جو براہ راست وزیر اعلی ہاؤس سے ہدایات وصول کرتے ہیں۔ پی پی پی سندھ حکومت کی بدعنوانی اور جانبداری کی وجہ سے ہزاروں مجرم اپنے جرم کی سزا پانے سے بچ جاتے ہیں۔ جب تک قانون نافذ کرنے والے اداروں کو سیاسی دباؤ سے آزاد نہیں کیا جاتا تب تک مجرم دندناتے پھریں گے۔سفارش پر بھرتی کئے گئے تفتیشی محکموں کے اہلکار مجرموں کو بچانے کے لئے تاخیری حربے استعمال کرتے ہیں جس کی وجہ سے جراءئم پیشہ افراد، وڈیرے اور ظالم قانون کے خوف سے آزاد ہیں۔ ناظم جوکھیو کیس میں بھی اصل مجرم مفرور ہے اسے گرفتار کرنے کے بجائے باقی مجرموں کو بھی بچانے کی سرتوڑ کوششیں کی جا رہی ہیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ہم عوام کے ہر دکھ سکھ میں برابر کے شریک ہیں

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے