تازہ ترین
Home / Home / ٹی ایچ کیو ہسپتال کمالیہ میں تین واٹر کولرز فلٹریشن پلانٹس کے ساتھ فنکشنل کر دیئے گئے

ٹی ایچ کیو ہسپتال کمالیہ میں تین واٹر کولرز فلٹریشن پلانٹس کے ساتھ فنکشنل کر دیئے گئے

 

فلٹریشن پلانٹس کی مدد سے اس پانی کا ٹی ڈی ایس تقریبا 50 سے 150 کے درمیان ہو جاتا ہے

کمالیہ (ایڈیٹر نیوز آف پاکستان ۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ) ڈاکٹر میاں عدیل عارف ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال کمالیہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈی سی او ٹوبہ ٹیک سنگھ اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ اور سی ای او ہیلتھ ٹوبہ ٹیک سنگھ کی ہدایت کے مطابق ٹی ایچ کیو ہسپتال کمالیہ میں تین واٹر کولرز فلٹریشن پلانٹس کے ساتھ فنکشنل کر دیئے گئے ہیں۔ جبکہ مزید پانچ واٹر کولرز کو جلد فنکشنل کر دیا جائے گا۔ ان واٹر کولرز کے ساتھ جدید فلٹریشن پلانٹس لگائے گئے ہیں جن سے مریضوں کو موسم گرما میں صاف اور ٹھنڈا پانی مہیا ہوگا۔ کمالیہ میں زیر زمین پانی کا ٹی ڈی ایس 800 سے اوپر ہے جو کہ انتہائی مضر صحت ہے۔ جبکہ ان فلٹریشن پلانٹس کی مدد سے اس پانی کا ٹی ڈی ایس تقریبا 50 سے 150 کے درمیان ہو جاتا ہے اس کے علاوہ یہ فلٹریشن پلانٹس پانی سے بیکٹیریا اور وائرسز کو بھی ختم کرتے ہیں، جس سے مریضوں اور ان کے لواحقین کو موسم گرما میں صاف اور ٹھنڈا پانی میسر ہوگا۔ اس موقع پر ڈاکٹر اسد حلیم ڈاکٹر غلام عباس اور علی تصارم بھی موجود تھے۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

سینئر صحافی محمد ندیم خان کی شادی کی سالگرہ پر پریس کلب لاری اڈا کمالیہ کے عہدیداران و اراکین کی جانب سے مبارکباد

  کمالیہ(ایڈیٹر نیوز آف پاکستان ڈاکٹر غلام مرتضیٰ) سینئر صحافی محمد ندیم خان کی شادی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے