کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) پیپلز لیبر بیورو سندھ کے صدر حبیب الدین جنیدی کی سربراہی میں پیپلز لیبر بیورو کراچی کے وفد نے وزیر بلدیات سندھ و صدر پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن سعید غنی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اس موقع پر پیپلز لیبر بیورو کراچی ڈویژن کے صدر اسلم سموں، جنرل سیکرٹری حسین بادشاہ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری امین بلوچ، سید مداح حسین شاہ، احمد نواز، زاہد بلوچ، مولانا ابراہیم قادری و دیگر بھی ان کے ہمراہ موجود تھے ملاقات میں کراچی سمیت صوبے بھر میں مزدوروں کی فلاح و بہبود کے لئے پیپلز لیبر بیورو کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات، کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن میں ہونے والے متوقع ریفرنڈم، کراچی ڈاک لیبر بورڈ، کے ایم سی، ٹی ایم سیز، ورکرز ویلفیئر بورد سندھ، سندھ ایمپائریز سوشل سیکورٹی انسٹی ٹیوٹ، پورٹ قاسم اتھارٹی، پاکستان اسٹیل ملز، کے ڈی اے، کے پی ٹی اور مزدوروں کو درپیش دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر وزیر بلدیات سعید غنی نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اپنے منشور پر عمل پیرا ہے اور مزدوروں اور محنت کشوں کے حقوق کی محافظ ہے شہید ذوالفقار علی بھٹو نے یہ پارٹی مزدوروں اور محنت کشوں کی فلاح و بہبود اور ان کے حقوق کے تحفظ کے کئے بنائی اور آج چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بھی اسی منشور پر عمل پیرا ہیں وزیر بلدیات سین سید غنی سے ملاقات کے دوران پیپلز لیبر بیرو کے صدر حبیب الدین نے کہا کہ انشاء اللہ پیپلز لیبر بیورو پیپلز پارٹی کے منشور کے ساتھ تمام اداروں میں محنت کشوں اور مزدوروں کی حقوق کی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے پیپلز لیبر بیورو سندھ بھر کے تمام اضلاع بالخصوص کراچی کے تمام اداروں میں آج سب سے مقبول جماعت کے طور پر سامنے آئی ہے پیپلز لیبر بیورو کراچی ڈویژن کے تحت یکم مئی کو مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر ایک عظیم الشان جلسہ کرے گی۔
Home / اہم خبریں / پیپلز لیبر بیورو سندھ کے صدر حبیب الدین جنیدی کی سربراہی میں پیپلز لیبر بیورو کراچی کے وفد نے وزیر بلدیات سندھ سعید غنی سے ملاقات کی