مرکزی چیئرمین NUJ محمد احسان مغل، رانا فیاض اسماعیل اور احسن صدیقی کی خصوصی شرکت،
لاہور (ایڈیٹر نیوز آف پاکستان ڈاکٹر غلام مرتضیٰ) تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے شادباغ جامع مسجد خوشی سلیم میں خطیب اہلسنت حضرت علامہ مولانا قاری محمد وسیم چشتی جلالی کی زیرِ نگرانی چھٹی سالانہ محفل میلاد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کا انعقاد کیا گیا. محفل پاک میں خطیب اہلسنت حضرت علامہ مولانا قاری محمد نسیم شاہ نے خصوصی خطاب فرمایا جب کہ نقیب محفل حضرت علامہ مولانا قاری محمد ساجد قادری تھے، مذید محفل میں لاہور بھر سے دیگر علماء کرام نے شرکت کی. جس میں مولانا قاری محمد صغیر چشتی رضوی مولانا قاری محمد مبشر رضاعطاری مولانا قاری محمد طیب رضا عطاری اورآقاء کے ثناء خواں تشریف لائے، محفل میں نیشنل یونین آف جرنلسٹس کے مرکزی چیئرمین محمد احسان مغل، یونیک کڈز گرائمر سکول کے ایم ڈی رانا فیاض اسماعیل اور صدیقی سائنسز اکیڈمی کے چیف ایگزیکٹو احسن صدیقی نے خصوصی شرکت کی. مزید محفل میں محمد اظہر، محمد علی، محمد ابوبکر سمیت صحافی سماجی و کاروباری اہم شخصیات نے شرکت کی. محفل کے آخر میں خطیب اہلسنت حضرت علامہ مولانا قاری محمد وسیم چشتی جلالی نے اُمتِ مسلمہ اور وطن پاکستان کی سلامتی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کروائی.