لاہور (ڈاکٹر غلام مرتضیٰ سب ایڈیٹر نیوز آف پاکستان) تفصیلات کے مطابق جوہر ٹاؤن کے علاقے میں رہائش پذیر سعید ولد محمد حسین نامی شخص نے لاہوریوں کو کروڑوں روپے کا چونا لگا دیا، مزید تفصیلات کے مطابق سعید نامی فراڈ شخص کا شکار ہونے والے بے شمار شہریوں نے نیشنل یونین آف جرنلسٹس کے مرکزی چیئرمین محمد احسان مغل سے رابطہ کیا اور تمام معاملات سے آگاہ کرتے ہوۓ مرکزی چیئرمین نیشنل یونین آف جرنلسٹس محمد احسان مغل سے مظلوم عوام کی مدد کی اپیل کی، جس پر مرکزی چیئرمین نیشنل یونین آف جرنلسٹس محمد احسان مغل نے آئی جی پنجاب سے اپیل کی کہ ملزم سعید ولد محمد حسین کو مقدمات میں چلان کیے جانے کی بجائے مدعی صاحبان کو ان کی رقم کی ریکوریاں کروائی جائیں، یاد رہے ملزم سعید ولد محمد حسین شہر کہ کاروباری شخصیات سے رابطہ کرتا اور بغیر سود کاروبار کے لیے بنک سے قرضہ دلوانے کی لالچ دے کر شہریوں سے کمیشن کی مد میں لاکھوں روپے لیتا اور رفو چکر ہوجاتا، ذرائع کے مطابق ملزم سعید آج سے قبل 15 سے زائد فراڈ اور نوسربازی کہ مقدمات میں چلان ہوچکا ہے، نیشنل یونین آف جرنلسٹس کے مرکزی چیئرمین محمد احسان مغل کا اپنے ایک بیان میں فراڈ شخص کے ہاتھوں لُٹنے والے شہریوں کی حمایت کا اعلان کرتے ہوۓ آئی جی پنجاب سے اپیل کردی کہ ملزمان سے ریکوریاں کروائی جائیں، مزید ان کا کہنا تھا کہ اگر آئی جی پنجاب نے نوٹس نہ لیا تو ایک محبِ وطن پاکستانی ہونے کہ ناطہ اپنی عوام کے ساتھ آئی جی پنجاب آفس کہ باہر پُرامن احتجاج کروں گا، جس میں نیشنل یونین آف جرنلسٹس کے کارکنان کی بڑی تعداد بھی شریک ہوگی،
Home / Home / جوہر ٹاؤن سعید نامی شخص کا شہریوں سے کروڑوں کا فراڈ مرکزی چیئرمین NUJ محمد احسان کی آئی جی پنجاب سے نوٹس لینے کی اپیل
Tags Dr.Ghulam Murtaza پاکستان پنجاب لاہور