تازہ ترین
Home / Home / نیشنل یونین آف جرنلسٹس نے 16 اکتوبر بروز بدھ آئی جی پنجاب آفس کے باہر پُرامن احتجاجی مظاہرے کی کال دے دی

نیشنل یونین آف جرنلسٹس نے 16 اکتوبر بروز بدھ آئی جی پنجاب آفس کے باہر پُرامن احتجاجی مظاہرے کی کال دے دی

دیگر صحافی و سماجی تنظیموں نے بھی حمایت کا اعلان کر دیا : نیشنل یونین آف جرنلسٹس

لاہور (ایڈیٹر نیوز آف پاکستان ۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ) تفصیلات کے مطابق نیشنل یونین آف جرنلسٹس کی جانب سے ایک اجلاس منعقد کیا گیا۔ جس میں صحافیوں سمیت سماجی تنظیموں کے سربراہان نے بھی شرکت کی۔ اجلاس کے شرکاء کی جانب سے مرکزی چیئرمین نیشنل یونین آف جرنلسٹس محمد احسان مغل پر تھانہ گجر پورہ پولیس لاہور کی جانب سے درج جھوٹے مقدمہ کی پُرزور مذمت کی گئی۔ نیشنل یونین آف جرنلسٹس کی جانب سے 16 اکتوبر بروز بدھ صبح 11 بجے آئی جی پنجاب آفس لاہور کے باہر پُرامن احتجاج کی کال دے دی گئی۔ دیگر صحافی و سماجی تنظیموں نے بھی اس احتجاج کی حمایت کرتے ہوئے احتجاجی مظاہرے میں بھرپور شرکت کا اعلان کردیا۔ نیشنل یونین آف جرنلسٹس کی جانب سے جاری ہونے والی پریس ریلیز میں واضح کیا گیا کہ احتجاجی مظاہرہ 16 اکتوبر بروز بدھ صبح 11 بجے آئی جی پنجاب آفس کے باہر ہوگا۔ جس میں سینئر صحافی محمد احسان مغل پر درج جھوٹے مقدمہ کو خارج کرنے کا مطالبہ کیا جائے گا۔ مطالبہ پورا ہونے تک احتجاج جاری رکھا جائے گا۔

 

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

سندھ جونیئر اسپورٹس ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام سمر اسپورٹس کیمپ کا آغاز، پہلے مرحلے میں باسکٹ بال، ہاکی، فٹبال، بیڈمنٹن اور کبڈی شامل ہیں

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سندھ جونیئر اسپورٹس ایسوسی ایشن کے تحت جاری سمر اسپورٹس کیمپ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے