تازہ ترین
Home / Home / سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر کاشف محمود سے ساجد کمبوہ کی ملاقات

سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر کاشف محمود سے ساجد کمبوہ کی ملاقات

بانی و منتظم پیارا پاکستان نے سرکاری ہسپتالوں میں لوگوں کو ناجائز تنگ کرنے کے بارے بتایا


کمالیہ (ایڈیٹر نیوز آف پاکستان ڈاکٹر غلام مرتضیٰ) چیف ایگزیکٹو ہیلتھ آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ ڈاکٹر کاشف محمود کمبوہ سے بانی و منتظم پیارا پاکستان ساجد کمبوہ کی ملاقات۔ سی ای او ہیلتھ سے سرکاری ہسپتالوں میں عملہ کا لوگوں کو ناجائز تنگ کرنے، مریضوں کا کچھ پوچھنے پر من گھڑت الزام اور ذہنی اذیت دینے سمیت غیر قانونی لیبارٹریز، عطائی ڈاکٹروں خلاف ایکشن لینے پر بات چیت ہوئی۔ عملہ کو مریضوں کے ساتھ نرمی اور خوش اخلاقی کے ساتھ پیش آنے کی اپیل کی۔ اس موقع پر بانی و منتظم پیارا پاکستان ساجد کمبوہ کیساتھ سرپرست اعلیٰ انجمن کمبوہاں پنجاب میاں محمد اشرف کمبوہ، کپتان پیارا پاکستان کرکٹ کلب عدنان دانی اور محمد شاہد سندھو بھی ماجود تھے-

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

اسلام آباد ایونٹ سے پاکستان کی سفارتی کامیابی واضح، عوامی ریلیف اولین ترجیح ہے۔ شرجیل انعام میمن

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے