شہر میں جاری تجاوزات کے خلاف آپریشن پر تبادلہ خیال کیا گیا
کمالیہ (ڈاکٹر غلام مرتضیٰ۔ ویب ایڈیٹر نیوز آف پاکستان) تفصیلات کے مطابق چیف آفیسر شہریار سے مرکزی صدر انجمن تاجران سید اکبر علی کی تاجران کے وفد سمیت ملاقات کی۔ اس موقع پر جنرل سیکرٹری محمد شہباز، یوسف بخاری سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ سید اکبر علی نے چیف آفیسر شہریار سے انکروچمنٹ کے خلاف جاری آپریشن پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ انجمن تاجران انکروچمنٹ کے خاتمہ کی حمایت کرتی ہے مگر انکروچمنٹ کے خلاف آپریشن میں لوگوں کے کاروبار متاثر نہ ہو۔ اس سلسلہ میں بازار کے نمائندگان سے ملکر متفقہ لائحہ عمل طے کرلیا جائے گا۔ چیف آفیسر شہریار نے یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن بلا تقریق جاری رہے گا۔ اس سلسلہ میں انجمن تاجران کا تعاون درکار ہے۔