کراچی (نوپ نیوز) مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن ن سندھ کے صدر اور کراچی کے صوبائی حلقے پی ایس-102 سے ن لیگ کے امیدوار یاسر عدیل شیخ نے نواب شاہ میں مسلم لیگ (ن)، ایم ایس ایف (ن) اور ن لیگ یوتھ ونگ کی قیادت اور کارکنوں کی طرف سے شاندار استقبال پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواب شاہ سندھ میں مسلم لیگ (ن) کا رائیونڈ ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی سندھ میں صوبائی حکومت بنانے کے لئے نواب شاہ کے ووٹرز کا کردار سب سے اہم ہوگا۔ مسلم لیگ (ن) کی آنے والی حکومت سندھ کے عوام کے احساس محرومی کا خاتمہ کر کے سندھ کے نوجوانوں کو صوبے اور وفاق کے انتظامی معاملات کا حصہ بنائے گی۔ قائد نواز شریف کے سپاہی نواب شاہ میں کامیابیوں کے ریکارڈ قائم کریں گے۔ مسلم لیگ (ن) کا ساتھ دینے پر سندھ کے عوام کے مشکور ہیں۔
مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن (ن) سندھ کے صدر یاسر عدیل شیخ، صوبائی جنرل سیکریٹری عاقب خان تنولی، صوبائی آرگنائزر عبد القدوس بلو اور کراچی ڈویژن کے صدر سردار محمد سہیل، ضلع سانگھڑ کے صدر فواد حیدر رند کے ہمراہ سندھ کے تنظیمی دورے کے سلسلے کے دوسرے مرحلے میں مسلم لیگ (ن) نواب شاہ کے ضلعی صدر جی ایم شاہ کی رہائش گاہ پہنچے تو مسلم لیگ (ن) ضلع نواب شاہ کے جنرل سیکریٹری سلیم شیخ، سیکریٹری اطلاعات ارشد آرائیں، غلام ربانی مینگل، آغا عاصم، علی جان جتوئی، ارسلان راؤ،، فہیم کلانوری، نصراللہ بروہی، سلیم آرائیں، ایم ایس ن کے ضلعی صدر بشارت علی جٹ، سینئر نائب صدر عاطف رشید آرائیں، احسن جٹ، عباد آرائیں، عادل بھٹی، عثمان علی، علی ارتضی، عزیر چنہ سمیت کارکنوں کی بڑی تعداد نے زبردست نعروں سے ان کا استقبال کیا۔ مسلم لیگ (ن) ضلع نواب شاہ کے صدر جی ایم شاہ نے ایم ایس ایف ن سندھ کے رہنماؤں کو نواب شاہ آمد کو مسلم لیگ (ن) کی سندھ میں سیاسی سرگرمیوں کے لئے اہم قدم قرار دیا اور کہا کہ سندھ کے نوجوانوں کا جوش جذبہ بتا رہا ہے کہ سندھ میں آئندہ صوبائی حکومت قائد نواز شریف کے شیروں کی ہوگی۔ مسلم اسٹودنٹس فیڈریشن (ن) ضلع نواب شاہ کے صدر بشارت علی جٹ نے اپنی صوبائی قیادت کے دورے پر شکریہ اد ا کرتے ہوئے کہا کہ مسلم اسٹودنٹس فیڈریشن ن سندھ کے نوجوانوں میں مقبول ہو رہی ہے۔ سندھ کے پڑھے لکھے نوجوان سرکاری اداروں میں اچھی ملازمتوں اور اپنی محرومیوں کے خاتمے کے لئے میاں محمد نواز شریف کو آخری امید سمجھتے ہیں۔ ایم ایس ایف ن سندھ کے آرگنائزر عبد القدوس بلو نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف ووٹ کے تقدس اور آنے والی نسلوں کے سنہرے مستقبل کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں جو برصغیر میں جمہوریت کی نئی تاریخ بنائے گی۔ کراچی ڈویژن کے صدر سردار محمد سہیل نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان کے جمہوریت پسند عوام کے ووٹ کو 73 سالوں سے بوٹوں تلے روندا جا رہا ہے لیکن اب یہ سلسلہ مزید نہیں چل سکے گا۔ ہم اپنے قائد میاں محمد نواز شریف کا پیغام لے کر سندھ کے ہر شہر، قصبے اور گاؤں کے نوجوانوں، بزرگوں اور ماؤں بہنوں کے پاس جا رہے ہیں سندھ کے عوام کی محبت اور جمہوریت کے ساتھ وابستگی دیکھ کر یقین ہوگیا ہے کہ ووٹ کی پامالی کے دن اب کبھی واپس نہیں آئیں گے۔