تازہ ترین
Home / اسلام آباد / پاکستان میں کورونا کے 277 نئے کیسز رپورٹ، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے باعث 14 مزید شہری جاں بحق

پاکستان میں کورونا کے 277 نئے کیسز رپورٹ، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے باعث 14 مزید شہری جاں بحق

اسلام آباد (نوپ نیوز) پاکستان میں کورونا کے 277 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے باعث 14 مزید شہری جاں بحق ہوگئے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر کورونا سے 12 لاکھ 90 ہزار 491 افراد متاثر جبکہ وائرس میں مبتلا 28 ہزار 863 شہری جان کی بازی ہار گئے۔ کورونا کی تشخیص کیلئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 41 ہزار 927 ٹیسٹ ہوئے، مجموعی ٹیسٹس 2 کروڑ27 لاکھ 30 ہزار 952 ہوگئے۔ ملک بھر میں کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کی شرح 0.66 فیصد رہی جبکہ 718 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کو 243 افراد نے شکست دی جس سے صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 52 ہزار 157 ہوگئی۔ ملک بھر میں کورونا کے فعال کیسز 9 ہزار 471 ہوگئے۔ شرحِ اموات 2.2 فیصد پر برقرار ہے۔ 

About admin

یہ بھی پڑھیں

پاکستان کا سلامتی کونسل کی غزہ جنگ بندی کی قرارداد کا خیر مقدم،عملدرآمد کا مطالبہ

اقوام متحدہ، (نوپ نیوز انٹرنیشنل) پاکستان نے غزہ میں جنگ بندی کے مطالبے پر مبنی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے