Home / اہم خبریں / کراچی میں سائبیریا کی ہواؤں کا راج، شہریوں نے رضائیاں اور کمبل نکال لیے، آئندہ 2 روز میں سردی میں مزید اضافہ ہوگا۔ محکمہ موسمیات

کراچی میں سائبیریا کی ہواؤں کا راج، شہریوں نے رضائیاں اور کمبل نکال لیے، آئندہ 2 روز میں سردی میں مزید اضافہ ہوگا۔ محکمہ موسمیات

کراچی (نوپ نیوز) کراچی میں سائبیریا کی ہواؤں کا راج ہے، شہریوں نے رضائیاں اور کمبل نکال لیے، محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ آئندہ 2 روز میں سردی میں اضافہ ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں گزشتہ چند روز سے سردی کی شدت میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سائبیریا کی ہواؤں کے اثرات کے باعث سردی شدید ہوگئی ہے۔ رات بھر خنکی کے باعث آج صبح درجہ حرارت 10سینٹی گریڈ تک گر گیا۔ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 24 سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے۔ صبحِ صادق اور شام کے آغاز سے ہی شروع ہوجانے والی ہواؤں کے باعث سردی کی شدت زیادہ محسوس ہونے لگی۔ شہریوں نے جیکٹس اور سویٹرز استعمال کرنا شروع کر دئیے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج ہوا میں نمی کا تناسب 56 فیصد، مطلع جزوی طور پر ابر آلود جبکہ موسم حسبِ معمول سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے۔ آئندہ 2 روز میں مسلسل چلنے والی ہواؤں کے باعث سردی کی شدت میں اضافے کا خدشہ ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ 3 دسمبر 2024 کی خبریں۔ ایڈیٹر نیوز آف پاکستان۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ سے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے