Home / اہم خبریں / تیسرے ٹی 20 میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز تین صفر سے جیت لی

تیسرے ٹی 20 میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز تین صفر سے جیت لی

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) تیسرے ٹی 20 میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 7 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز تین صفر سے جیت لی۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کی جانب سے دیا گیا 208 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ پاکستان نے 208 رنز کا ہدف با آسانی 19 ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا، قومی ٹیم کی اوپننگ جوڑی بابراعظم اور محمد رضوان نے ریکارڈ چھٹی مرتبہ سو رنز سے زائد کی شراکت داری قائم کر کے ریکارڈ بنایا۔ بابراعظم 73 اور محمد رضوان 87 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ آصف علی نے اننگز کے آخر میں 7 گیندوں پر21 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔ رواں سال میں پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں میں یہ ریکارڈ 20 ویں فتح ہے۔ اس سے پہلے ویسٹ انڈیز نے پاکستان خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ ویسٹ انڈیز کے بلے بازوں نے پاکستانی بولرز کی خوب دھلائی کی اور گراؤنڈ کے چاروں اطراف چھکے چوکوں کی برسات کر ڈالی۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے کپتان نکولس پوران 64، شمیرا بروکس 49، برینڈن کنگ 43 اور ڈیرن براوو 34 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ پاکستان کی جانب سے محمد وسیم نے دو جب کہ شاہ نواز دھانی نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ محمد رضوان کو مین آف دی میچ اور سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار پاۓ۔ 

Pakistan’s team players pose for photograph with trophy after won the series on the end of third Twenty20 international cricket match between Pakistan and West Indies at the National Stadium, in Karachi, Pakistan, Thursday, Dec. 16, 2021. (AP Photo/Fareed Khan)

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے