تازہ ترین
Home / اہم خبریں / ملتان سلطانز نے پی ایس ایل 6 کے پہلے پریکٹس میچ میں لاہور قلندرز کو 7 وکٹ سے شکست دیدی

ملتان سلطانز نے پی ایس ایل 6 کے پہلے پریکٹس میچ میں لاہور قلندرز کو 7 وکٹ سے شکست دیدی

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پی ایس ایل 6 کی تیاریوں میں مصروف ٹیموں کے پریکٹس میچز کا آغاز ہوگیا، پہلے مقابلے میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو 7 وکٹ سے شکست دیدی۔ نیشنل اسٹیڈیم کے حنیف محمد ریجنل کرکٹ اکیڈمی گراؤنڈ پر لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹ پر181 رنز بنائے، اوپنر ٹام ابیل صرف 9 رنز بنا سکے، بین ڈنک نے 26 گیندوں پر 42 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، فخر زمان نے 39 بالز پر 42 رنز بنائے، احمد دانیال نے 31 اور سمت پٹیل نے 29 رنز ناٹ آؤٹ بنائے، ذیشان اشرف 13 پر ناٹ آؤٹ رہے، سہیل تنویر نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، صہیب اللہ اور صہیب مقصود ایک ایک شکار کرنے میں کامیاب ہوئے۔

ملتان سلطانز نے ہدف 3 وکٹ پر 17.5 اوورز میں ہی حاصل کرلیا، شان مسعود 29 گیندوں پر 46 کی اننگز کھیل کر رن آؤٹ ہوئے، صہیب مقصود نے 42 رنز کے لئے 33 گیندوں کا استعمال کیا، خوشدل شاہ 20 گیندوں پر 41 رنز بناکر رن آؤٹ ہوئے، رائلی روسو نے 23 بالز پر 37 رنز کی اننگز کھیلی اور ناٹ آؤٹ رہے۔ دوسری جانب اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کی ٹیموں نے بھرپور پریکٹس سیشنز کیے، اس دوران بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ میں صلاحیتیں نکھارنے کا سلسلہ جاری رہا، کھلاڑیوں نے باؤنڈری کے قریب اونچے کیچز تھامنے کی خصوصی پریکٹس کی، کوچ اور کپتان ممکنہ کمبی نیشن کے حوالے سے تبادلہ خیال بھی کرتے رہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے