تازہ ترین
Home / اہم خبریں / کورونا وائرس کے دوران فرنٹ لائن ورکروں کی خدمات قابل تعریف ہیں جنہوں نے اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر دوسروں کی جانیں بچائیں۔ ڈپٹی کمشنر میرپورخاص

کورونا وائرس کے دوران فرنٹ لائن ورکروں کی خدمات قابل تعریف ہیں جنہوں نے اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر دوسروں کی جانیں بچائیں۔ ڈپٹی کمشنر میرپورخاص

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) ڈپٹی کمشنر میرپورخاص سلامت میمن نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے دوران فرنٹ لائن ورکروں کی خدمات قابل تعریف ہیں جنہوں نے اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر دوسروں کی جانیں بچائیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈائریکٹر ہیلتھ ڈاکٹر محمد یوسف دودانی کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ کوارٹر ہسپتال میرپورخاص میں فرنٹ لائن ہیلتھ ورکروں کیلئے شروع کی گئی، کورونا وائرس حفاظتی ویکسینیشن کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے پہلے مرحلے میں فرنٹ لائن ورکروں کیلئے ویکسین مہیا کرنا بہت بہتر عمل ہے انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میرپورخاص میں عمرکوٹ تھرپارکر اور میرپورخاص ضلعوں کے فرنٹ لائن ورکروں سمیت سرکاری و نجی ہسپتالوں کے عملے کی رجسٹریشن کی گئی ہے جس کے تحت تقریبن 13985 عملے کو ویکسینیشن کی جائے گی اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر میرپورخاص ڈاکٹر مشتاق شاہ نے بتایا کہ یہ ویکسین 2 ڈوز پر مشتمل ہے پہلے ڈوز کے بعد دوسرا ڈوز 21 روز کے بعد لگایا جائے گا اور کہا کہ ویکسین لگانے سے قبل ہر ورکر کا بلڈ پریشر اور شوگر لیول چیک کیا جارہا ہے اب تک لگائے جانے والے کسی بھی ورکر کو ویکسین کے کسی بھی قسم کانقصان نہیں ہوا ہے انہوں نے مزید کہا کہ کوشش کرکے روزانہ 50 سے زائد ورکروں کو ویکسین کی جائے گی تاکہ وہ اپنا کام مطمئن ہوکر صحیح نمونے سے سرانجام دیں سکیں اس موقع پر مانیٹرنگ آفیسر ڈاکٹر اشوک کمار ویکسینیشن انچارج ڈاکٹر سجن راہموں فوکل پرسن کورونا ویکسینیشن پروگرام محمدعطااللہ فوکل پرسن تھرپارکر ڈاکٹر منیر اختر فوکل پرسن عمرکوٹ ڈاکٹر افضل ڈاکٹر ثمینہ صمد ڈاکٹر فوزیہ ناریجو سمیت دیگرعملہ بھی موجود تھا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

اسلام آباد ایونٹ سے پاکستان کی سفارتی کامیابی واضح، عوامی ریلیف اولین ترجیح ہے۔ شرجیل انعام میمن

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے