کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کی اجازت اور پیٹرسن اسٹار کلب کے زیر اہتمام عثمان کلب کے تعاون سے عبدالناصر باسکٹ بال کورٹ آرام باغ پر جاری لیوک فرنڈس منارٹی 3 ایکس 3 باسکٹ بال ٹورنامنٹ میں چھ میچوں کا فیصلہ ہوگیا ٹورنامنٹ کا افتتاح ایک باوقار تقریب میں پاسوا اور عثمان کلب کی صدر شاہد ہ پروین کیانی نے کیا اس موقع پر کے بی بی اے کے صدر غلام محمد خان، سیکریٹری طارق حسین، میشرقانون غلام عباس جمال ایڈوکیٹ، آرگنائزنگ سیکریٹری مائیکل ٹرنر اور مختلف منارٹی کمیونٹی کی شخصیات شامل تھیں، شاہد ہ پروین کیانی نے اس موقع پر اعلان کیا کہ وہ منارٹی کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے کھیلوں کو بھرپور تعاون کرینگی، انہوں نے آنجاہانی لیوک فرنانڈس کو زبردست عقیدت پیش کیا اس موقع پر غلام محمد خان نے کرسمس کے موقع پر آل کراچی گرلز اینڈ بوائز منارٹی ٹورنامنٹ کے بی بی اے کی جانب سے کرانے کا اعلان کیا۔ ٹورنامنٹ کے پہلے دن میچوں کا فیصلہ ہوگیا، پہلے میچ میں اولڈ اسکول نے کومن اسٹار کو 4-17 سے دوسرے میچ میں مون اسٹار نے این بی اے کو 7-10 تیسرے میچ میں جل3 نے اے ٹیم کو 8-12 سے چوتھے میچ میں ڈی تھری ایکس ایس نے سپراسٹار کو 3-21 سے پانچویں میچ میں اے ٹیم نے کومن اسٹار کو 2-7 سے اور چھٹے میچ میں این بی اے نے سپر اسٹار کو 2-13 سے شکست دیدی ان میچوں میں راج کما، کینتھ جانسن، جبران مائیکل، اسٹیون فرنانڈس، آلون، زوئی اور رچرڈبلیذی نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا، زاہد ملک، ظفراقبال، انجینئر زین العابدین نے ریفریز کیزعیمہ خاتون، جاوید میمن اور نعیم احمد نے ٹیکنیکل آفیشلز کے فرائض انجام دیے۔