Home / اسلام آباد / ہم نے اپنا وعدہ نبھایا، اب وزیر اعظم قوم کو اعتماد میں لیں۔ رہنما ایم کیو ایم پاکستان خالد مقبول صدیقی

ہم نے اپنا وعدہ نبھایا، اب وزیر اعظم قوم کو اعتماد میں لیں۔ رہنما ایم کیو ایم پاکستان خالد مقبول صدیقی

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خالد مقبول صدیقی نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوۓ کہا کہ ہم نے اپنا وعدہ نبھایا، اب وزیر اعظم قوم کو اعتماد میں لیں۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے وزیراعظم عمران خان کو اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے مبارک باد پیش کی۔ ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما نے وزیر اعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اپنا وعدہ نبھایا، آپ کو اعتماد ملا ہے، اب آپ قوم کو بھی اعتماد میں لیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مارچ خواب دیکھنے کا مہینہ ہے، چاہتے ہیں آپ قوم کو بتائیں کہ تبدیلی صرف آپ کا نعرہ نہیں ہے۔ واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرلیا ہے۔ وزیر اعظم کو قومی اسمبلی کے 178 ارکان نے اعتماد کا ووٹ دیا ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سیکریٹری اطلاعات سندھ کا ایس پی آر اے آفس کا دورہ، صحافیوں کے مسائل اور پیشہ ورانہ تربیت پر تبادلہ خیال

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سیکریٹری اطلاعات سندھ کاشف گلزار شیخ نے سندھ اسمبلی میں سندھ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے