کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پی سی بی کی اجازت سے اور پاکستان کرکٹ کلب کے زیر اہتمام منعقدہ آل کراچی جمشید عمر انویٹیشن کرکٹ ٹورنامنٹ میں مذید دو میچوں کا فیصلہ ہوگیا کے سی سی اے اسٹیڈیم پر کھیلے گئے پہلے میچ میں میٹرو پولیٹن کرکٹ کلب نے لانڈھی فرینڈز کرکٹ کلب کو چھ وکٹوں سے شکست دیدی لانڈھی فرینڈز کرکٹ کلب کی پوری ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوۓ 35۰2 اوورز میں 120 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی شاہ حُسین نے 33 رنز اور معاذ وقار نے 32 رنز اسکور کئے میٹروپولیٹن کرکٹ کلب کی جانب سے بلاول ملک نے تباہ کن باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوۓ 23 رنز د یکر چھ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ علی عمر نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جواب میں میٹروپولیٹن کرکٹ کلب نے مطلوبہ ہدف 16۰5 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا ہریر شاہد نے 56 رنز اور عثمان خان نے 23 رنز اسکور کئے معاذ وقار نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ایمپائرنگ کے فرائض عقیل عادل اور محمد ریحان نے سرانجام دئیے جبکہ محمد منہاج آفیشل اسکورر تھے ٹی ایم سی کرکٹ گراونڈ پر کھیلے گئے دوسرے میچ میں رائزنگ اسٹار کرکٹ کلب نے عبداللّہ فضل کی شاندار سینچری کی بدولت گولڈن جیم خانہ کو باآسانی 247 رنز سے شکست دیدی رائزنگ اسٹار کرکٹ کلب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوۓ 43۰2 اوورز میں تمام کھلاڑیوں کے نقصان پر 343 رنز اسکور کئے عبداللّہ فضل نے 18 چوکّوں کی مدد سے 86 گیندوں پر شاندار سینچری 117 رنز اسکور کئے سلیمان سلیم نے 73 رنز اور افنان خان نے 62 رنز اسکور کئے گولڈن جیم خانہ کے مرزا حسیب نے تین جبکہ یوسف بشیر، محمد زبیر اور محمد شکیل نے دو دو کھلاڑیوں جواب میں گولڈن جیم خانہ کی پوری ٹیم 30۰3 اوورز میں صرف 96 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی غفور ترین نے 21 رنز اسکور کئے رائزنگ اسٹار کرکٹ کلب کی جانب سے اسد اللّٰہ نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوۓ 23 رنز دیکر چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ ہارون خلیل نے 16 رنز دے کر تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ایمپائرنگ کے فرائض نذیر بٹ اور اصغر شاہ نے سرانجام دئیے جبکہ محمد احسن آفیشل اسکورر تھے۔