تازہ ترین
Home / اہم خبریں / میہڑ بی سیکشن پولیس کا کارنامہ، سینئر صحافی پر جھوٹا مقدمہ درج، صحافیوں اور سول سوسائٹی کی جانب سے مظاہرہ دھرنا، پیدل مارچ

میہڑ بی سیکشن پولیس کا کارنامہ، سینئر صحافی پر جھوٹا مقدمہ درج، صحافیوں اور سول سوسائٹی کی جانب سے مظاہرہ دھرنا، پیدل مارچ

میہڑ (رپورٹ: عبدالرحمان قمبرانی) میہڑ بی سیکشن پولیس کا کارنامہ، سینئر صحافی نامور ادیب آزاد انور کاندھڑو پر پی ٹی آئی رہنما کے ایماء پر دھمکیوں کا جھوٹا مقدمہ درج، صحافیوں اور سول سوسائٹی کی جانب سے مظاہرہ دھرنا، پیدل مارچ، جھوٹا مقدمہ خارج کرنے اور ایس ایچ او کو برطرف کرنے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق میہڑ کے بی سیکشن پولیس ہائی کورٹ میں درخواست دائر ہونے اور 26 مارچ پر شنوائی ہونے کے باجود سینئر صحافی نامور ادیب آزاد انور کاندھڑو اور دیگر پر جھوٹا کیس درج کیا گیا ہے، سینئر صحافی آزاد انور کاندھڑو پر مقدمہ درج کرنے حراساں کرنے اور دھمکیوں کے خلاف صحافی اور سول سوسائٹی کی جانب سے عبدالرحمن قمبرانی، منظور مہیسر، عبدالحمید کھوسو، عبدالغنی میرانی، محمد علی شیخ، میر صابر کولاچی، امداد کھوسو، سدھیر چانڈیو، علی عباس سوڈھر، حاجی محرم سولنگی، عرفان چانڈیو اور دیگر کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کر کے پیدل مارچ کیا اور گھنٹہ گھر چوک پر دھرنا دے کر شدید نعرے بازی کی اس موقع پر مظاہرین نے کہا کہ میہڑ پولیس کے ایسے عمل کی مذمت کرتے ہیں، ڈی آئی جی حیدرآباد، ایس ایس پی دادو سے مطالبہ کرتے ہیں درج جھوٹا مقدمہ خارج کرنے اور انچارج ایس ایچ او بی سیکشن اکبر چنا کو برطرف کرنے کا مطالبہ کیا ہے انہوں نے کہا کہ میہڑ پولیس صحافیوں کو حراسٰاں کرنے اور دھمکیاں دینے والے ملزمان کے بجائے صحافیوں پر جھوٹے مقدمات درج کر رہے ہیں، انچارج ایس ایچ او بی سیکشن میہڑ اکبر چنا پی ٹی آئی کے مقامی رہنماؤں کا آلہ کار بنا ہوا ہے، رہنماؤں نے ایس ایچ کو برطرف کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سندھ کابینہ کا اجلاس کھیلوں کے فروغ کے لیے اہم فیصلے

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت سندھ کابینہ کے اجلاس میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے