تازہ ترین
Home / اہم خبریں / میہڑ تحصیل ہسپتال میں بنیادی سہولیات کے فقدان اور کرپشن کے خلاف ایس یو پی اور سول سوسائٹی کا احتجاج اور دھرنا

میہڑ تحصیل ہسپتال میں بنیادی سہولیات کے فقدان اور کرپشن کے خلاف ایس یو پی اور سول سوسائٹی کا احتجاج اور دھرنا

میہڑ (رپورٹ: عبدالرحمان قمبرانی) میہڑ تحصیل ہسپتال میں ادویات کا فقدان ہسپتال سے اکثر ڈاکٹر ویزا پر ہونے اور مریضوں کو ایمبولینس نہ ملنے اور ایم ایس ڈاکٹر عبدالحمید شیخ کی کرپشن بجٹ ہڑپ کرنے خلاف ایس یو پی کی جانب سے سکندر سوڈہر، عبدالحمید سومرو، حاجی خان مارفانی، شبیر منگی، اسحاق سوڈہر، مجید کھوسو اور شہری، سول سوسائٹی اور بیوپاری تنظیموں کے رہنماؤں کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کرکے تحصیل ہسپتال میہڑ کے مین گیٹ پر تپتی دھوپ میں دھرنا دیا، اس موقع پر مظاہرین نے ہسپتال کی خراب حالت ادویات کے فقدان ایم ایس کی کرپشن کے خلاف شدید نعرے بازی کی، انہوں نے نیشنل پریس کلب میہڑ کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دادو ضلع کا ایک دوسرا بڑا ہسپتال میہڑ میں تین ماہ کی تقریبا ڈیڑھ کروڑ روپے کا بجٹ ہونے کے باوجود ادویات کا فقدان برقرار ہے، کتے کے کاٹنے، سانپ کے کاٹنے اور شوگر کے مریضوں کیلئے آۓ ہوۓ انجکشن بھی نہیں مل رہے لاکھوں کی آبادی والے شہر کے ہسپتال میں صرف ایک ایمبولنس ہے جو کرائے اور من پسند افراد کیلئے چلنے لگی، ہسپتال میں جنریٹر کی سہولت بھی نہیں ہے جبکہ تحصیل ہسپتال میہڑ میں پینے کے پانی کی سہولیات موجود نہیں، لاکھوں کی آبادی والے شہر کے افراد تحصیل ہسپتال میہڑ کی سہولیات سے محروم ہیں، ایمرجنسی میں آئے مریضوں کو لاڑکانہ، دادو اور نواب شاہ کے ہسپتالوں میں منتقل کیا جاتا ہے، افسوس ایمبولنس نہی دی جا رہی جس کے باعث میہڑ کی عوام اپنے مریض لے جانے میں پریشان ہوجاتے ہیں، لیڈی ڈاکٹر نہ ہونے کے باعث کئی گھنٹے خواتین کی لاشیں پڑی رہتی ہیں، تحصیل ہسپتال میہڑ میں ایکسرے لیبارٹری ٹیکنیشن اور دل کی بیماریوں کا ڈاکٹر اور سرجن بھی موجود نہیں، انہوں نے کہا کہ تحصیل ہسپتال میہڑ میں 38 ڈاکٹرز، نرس اور 60 پیرا میڈیکل و دیگر اسٹاف مقررہ ہیں ان میں ایم ایس ڈاکٹر عبدالحمید شیخ سمیت 15 ڈاکٹر پرائیویٹ کلینک چلا رہے ہیں،31 سے زائد ڈاکٹر نرس پیرا میڈیکل اسٹاف سمیت دیگر عملہ ویزا پر گیا ہوا ہے، جبکہ تحصیل ہسپتال میہڑ میں ڈیوٹی کے ٹائم پر صرف 9 ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل سٹاف ڈیوٹی کرتے ہیں باقی ایم ایس کے کرم کی وجہ سے ڈیوٹی سے آزاد ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ میہڑ ہسپتال کی حلات انتہائی خراب ہے، ہسپتال میں لاشوں کی تذلیل ہو رہی ہے لاشوں کو سرد خانے کے بجائے کھلے میدان پر رکھا جاتا ہے جس کے باعث لاشوں کو جانور کاٹ کر بےحرمتی کرنے کے باوجود کوئی لاش کے قریب نہیں آتا جبکہ لاشوں کے پوسٹ مارٹم ڈاکٹروں کے بجائے صفائی والے عملے سے کرائے جا رہے ہیں، ہسپتال کا تمام بجٹ بااثر افراد کے ذریعے سے ایم ایس ہڑپ کر رہا ہے، ہسپتال کے پیسے ہڑپ کر کے ادویات فروخت کی جا رہی ہیں، انہوں نے سیشن جج دادو، محکمہ صحت کے وزیر، ڈپٹی کمشنر دادو سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ نااہل ایم ایس کو ہٹا کر کرپشن کی جانچ کر کے لاکھوں َکی آبادی والے شہر کے بڑے ہسپتال میں سہولیات فراہم کرکے انسانی زندگیاں بچائی جائیں، دوسری جانب احتجاجی تحریک بڑھائی جائے گی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سندھ کابینہ کا اجلاس کھیلوں کے فروغ کے لیے اہم فیصلے

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت سندھ کابینہ کے اجلاس میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے