تازہ ترین
Home / Home / شیخ سلمان علی کو سٹی پریس کلب کمالیہ کا چیئرمین منتخب ہونے پر مبارکباد

شیخ سلمان علی کو سٹی پریس کلب کمالیہ کا چیئرمین منتخب ہونے پر مبارکباد

شیخ سلمان علی ایک تجربہ کار صحافی ہیں جنہوں نے ہمیشہ حق اور سچ کی آواز بلند کی۔

 

شیخ سلمان علی اپنی نئی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے نبھائیں گے اور صحافتی برادری کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرتے رہیں گے۔

 

کمالیہ (ایڈیٹر نیوز آف پاکستان ۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ)سٹی پریس کلب کمالیہ کے ممبران، مقامی صحافی برادری، شہر کے معززین نے نوجوان اور متحرک صحافی شیخ سلمان علی کو سٹی پریس کلب کمالیہ کا چیئرمین منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کی۔ سٹی پریس کلب کمالیہ کے ممبران، مقامی صحافی برادری، شہر کے معززین کا کہنا تھا کہ ان کا یہ انتخاب ان کی صحافتی خدمات اور لگن کا اعتراف ہے۔ شیخ سلمان علی ایک تجربہ کار صحافی ہیں جنہوں نے ہمیشہ حق اور سچ کی آواز بلند کی۔ ان کی صحافتی کاوشوں کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھا گیا ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ ان کی قیادت میں سٹی پریس کلب کمالیہ صحافتی اقدار کو فروغ دینے اور مقامی صحافیوں کے مسائل حل کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ ہم امید کرتے ہیں کہ شیخ سلمان علی اپنی نئی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے نبھائیں گے اور صحافتی برادری کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرتے رہیں گے۔ ہم ان کے روشن مستقبل کے لیے دعاگو ہیں۔ شیخ سلمان علی کو سٹی پریس کلب کمالیہ کا چیئرمین منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

سینئر صحافی محمد ندیم خان کی شادی کی سالگرہ پر پریس کلب لاری اڈا کمالیہ کے عہدیداران و اراکین کی جانب سے مبارکباد

  کمالیہ(ایڈیٹر نیوز آف پاکستان ڈاکٹر غلام مرتضیٰ) سینئر صحافی محمد ندیم خان کی شادی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے