تازہ ترین
Home / اہم خبریں / میہڑ میں زرعی زمین کے تنازے پر ملزم نے گلہ دبا کر نوجوان کو قتل کردیا

میہڑ میں زرعی زمین کے تنازے پر ملزم نے گلہ دبا کر نوجوان کو قتل کردیا

میہڑ (رپورٹ: عبدالرحمن قمبرانی) میہڑ کے قریب کھوسہ برداری کے دو گروپوں میں زرعی زمین کے معاملے پر تصادم مبینہ طور پر ملزم محمد کھوسو نے 16 سالہ نوجوان عبدالوہاب کھوسو کا گلہ دبا کر قتل کر دیا پوسٹ مارٹم کے لئے نعش تحصیل ہسپتال منتقل- تفصیلات کے مطابق میہڑ کے قریب گاؤں میر خان کھوسو میں 16سالہ نوجوان عبدالوہاب کھوسو پراسرار طور قتل جبکہ اطلاع ملنے پر پولیس نے جاۓ وقوعہ پر پہنچ کر نعش کو اپنی تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے تحصیل ہسپتال میہڑ پہنچایا جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد نعش کو ورثاء کے حوالے کیا، اس موقع پر پراسرار طور ہلاک ہونے نوجوان کے بھائی علی اکبر کھوسو نے نیشنل پریس کلب میہڑ کے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہماری اپنی ہی برداری کے 2 افراد جن سے ہمارا زرعی زمین کا تنازعہ ہے اس کے بعد آج پھر ملزم محمد کھوسو نے میرے چھوٹے بھائی 16 سالہ نوجوان عبدالوہاب کھوسو کا گلہ دبا کر قتل کر دیا انہوں نے مزید کہا کہ ہم غریب مسکین لوگ ہیں ہمارے ساتھ انصاف کیا جائے- جبکہ آخری اطلاعات تک میہڑ اے سیکشن تھانے میں واقعےکا مقدمہ درج نہیں ہوسکا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ہائیکورٹ ایمپلائز الیون نے سجاس کو 83 رنز سے شکست دے دی، ہارون مروت کی شاندار سنچری، ساجد علی پیچوہو کی برق رفتار نصف سنچری، آصف موسیٰ کے 43 رنز

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) نیا ناظم آباد اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے دوستانہ کرکٹ میچ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے