میہڑ (رپورٹ: عبدالرحمن قمبرانی) تحصیل ہسپتال میں کروڑوں روپے کی بجٹ کے بعد بھی تباہ برباد ایم ایس سميت کئی ڈاکٹرز ڈیوٹی سے غائب، کتے کے کاٹنے کی ویکسین اور انجیکشن سمیت ادویات کے عدم فراہمی اور ڈاکٹروں کی عدم موجودگی عوام شدید پریشانی میں مبتلا، تفصیلات کے مطابق دادو اضلاع کے دوسرے بڑے تعلقہ میہڑ کے تحصیل ہسپتال میں کروڑوں روپے کی بجٹ کے بعد بھی تباہی کے کنارے پر پہنچ گئی شہریوں کی شکایتوں پر نیشنل پریس کلب میہڑ کی ٹیم تحصیل ہسپتال پہنچی او پی ڈی کے وقت کتنے کئی ڈاکٹروں کی عدم موجودگی اور دفاتر میں ڈاکٹروں کی کرسیاں خالی تھیں مریضوں کو انتظار کرنا پڑ رہا ہے- تحصیل ہسپتال میہڑ کے ایم ایس بھی کئی دنوں سے غائب اور ایڈیشنل انچارج ڈاکٹر امام الدین کھوسو بھی ڈیوٹی پر موجود نہیں تھے جب کہ میہڑ تحصیل ہسپتال سميت بی ایچ یو بیٹو جتوئی آر ایچ سی رادھن میں کتا کے کاٹ لینے کی ویکسین نہیں مل رہی جس کے باعث مریض ہسپتال کے چکر کاٹنے لگے میہڑ گاھی مہیسر کا مکین 4 سال کی معصوم بچی ثنا اور مقبول کے بیٹے کو کتے کے کاٹنے کی ویکسین کے لئے اپنے والد کے ساتھ دربدر- ہسپتال انتظامیہ نے ویکسین نہ ہونے کا جواب دے دیا- معصوم بچی ثنا اپنے والد کے ساتھ ہسپتال کے چکر کاٹنے پر مجبور معصوم بچے کے والد مقبول نے نیشنل پریس کلب میہڑ کے صحافیوں کو بتایا کہ میرے پاس پیسے نہیں ہیں جو پیسوں سے ویکسین خرید کر معصوم بچے کو لگواؤں، ہسپتال میں صرف سیاسی سفارش اور بااثر شخصیات کو ادویات دی جاتی ہیں جب کہ تحصیل ہسپتال میہڑ کے ایم ایس عبدالحمید گوپانگ ڈیوٹی سے غائب اور نمبر بھی مسلسل بند آ رہا ہے جب کہ تحصیل ہسپتال میہڑ کے ایڈیشنل انچارج ڈاکٹر امام الدین کھوسو نے بتایا کہ گزشتہ ایک ماہ سے ویکسین ختم ہو گئی ہے محکمہ صحت کو لکھا ہے جبکہ اسٹور انچارج بھی غائب تھا میڈیکل اسٹور میں ادویات کے کمی کئی مریض ادویات نہ ملنے کے باعث پریشان رہے، مریضوں نے نیشنل پریس کلب میہڑ کے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا ہم روزانہ ہسپتال کے چکر کاٹ رہے ہیں ڈاکٹر ہسپتال چھوڑ کر اپنے پرائیویٹ کلینک چلا رہے ہیں، غریبوں سے ظلم کیا جا رہا ہے تحصیل ہسپتال میں کئی ڈاکٹرز کے آرڈر ہونے کے باوجود ایک دو ڈاکٹر بیٹھے ہیں سرکاری ادویات نا ہونے کی وجہ سے پرائیویٹ اسٹوروں سے ادویات لینے کو کہتے ہيں ہم غریب باہر سے ادویات خرید نہیں سکتے جبکہ محرم مگنھار نےشکایت کرتے ہوئے کہا کہ میں کئی دنوں سے انسولین انجیکشن کے لئے ھسپتال آ رہا ہوں مگر انجیکشن بھی نہیں مل رہے جبکہ مظلوم غریب ڈاکٹروں کے ظلم سے میہڑ تحصیل کی غریب عوام چیف جسٹس آف پاکستان، محکمہ صحت کے وزیر اور دیگر اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرکے اپیل کی کہ دادو اضلاع کے دوسرے بڑے شہر کے تحصیل ہسپتال میہڑ کا نوٹس لیکر غریبوں کے ساتھ انصاف کیا جائے۔