تازہ ترین
Home / اہم خبریں / کراچی میں اورنگی ٹاؤن سے ڈکیتی و راہ زنی کی وارداتوں میں ملوث گینگ گرفتار۔ ایس ایس پی ویسٹ

کراچی میں اورنگی ٹاؤن سے ڈکیتی و راہ زنی کی وارداتوں میں ملوث گینگ گرفتار۔ ایس ایس پی ویسٹ

کراچی (رپورٹ: ایم ماجد علی) کراچی میں اورنگی ٹاؤن سے ڈکیتی و راہ زنی وارداتوں میں ملوث گینگ گرفتار۔ ایس ایس پی ویسٹ سوہائی عزیز نے بتایا کہ ملزمان گینگ 6 ملزمان پر مشتمل ہے جن کے قبضے سے چھینے گئے 12 عدد موبائل فونز اور 6 پسٹلز برآمد۔ ملزمان گینگ سے روبری میں چھینے گئے موبائل فونز، چوری شدہ موٹرسائیکلز اور اسلحہ برآمد۔ ایس ایچ او پاکستان بازار نے جدید ٹیکنالوجی اور خفیہ اطلاع کی مدد سے کاروائی کر کے ملزمان گینگ کو گرفتار کیا۔ ملزمان سے 6 عدد غیر قانونی پسٹلز بمعہ ایمونیشن، چھینے گئے 12 عدد موبائل فونز، نقدی اور زیر استعمال 3 موٹرسائیکلز برآمد۔ برآمدہ تینوں موٹرسائیکلز سرقہ شدہ ہیں جن کی سرقیدگی کے مقدمات تھانہ مومن آباد اور پاکستان بازار میں درج ہیں۔

مزید پڑھیں: لاہور قلندرز اور پشاور زلمی نے متبادل کھلاڑیوں کا انتخاب کرلیا
https://www.nopnewstv.com/lahore-qalandars-have-selected

مورخہ 11 جنوری 2022 کو ملزمان نے نشان حیدر کے قریب واقعہ السید کیئر ہیلتھ سینٹر میں داخل ہوئے اسلحہ کے زور پر محمد فراز شمیم اور موجود دیگر اشخاص سے موبائل فونز اور نقدی لوٹ کر فرار ہوئے واردات کا مقدمہ تھانہ پاکستان بازار میں درج ہے۔ مورخہ 16 جنوری 2022 کو ملزمان نیشنل بس اسٹاپ کے قریب گھر کے باہر موجود شہری احمد رضا اور ان کے دوست سے اسلحہ کے زور پر موبائل فونز اور نقدی لوٹ کر فرار ہوئے۔ واردات کا مقدمہ تھانہ پاکستان بازار میں درج ہے۔

ملزمان نے ڈکیتی سمیت ضلع کے علاقوں میں راہ گیر شہریوں سے بھی چھینا جھپٹی کی متعدد وارداتیں کرنے کا انکشاف کیا۔ ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمات درج، مزید وارداتوں میں ملزمان کی شناخت اور تفتیش کا عمل جاری ہے۔ گرفتار ملزمان میں ولی جان عرف پیشے، ارمان، عطاء الرحمٰن، ارشاد، روشن علی اور نادر مگسی شامل ہیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

یو اے ای کے قونصل جنرل بخت عتیق الرمیثی سندھ جو جِٹسو ایسوسی ایشن کے پیٹرن ان چیف مقرر

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سندھ جو جِٹسو ایسوسی ایشن کو یہ اعلان کرتے ہوئے اعزاز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے