تازہ ترین
Home / اہم خبریں / لاہور قلندرز اور پشاور زلمی نے متبادل کھلاڑیوں کا انتخاب کرلیا

لاہور قلندرز اور پشاور زلمی نے متبادل کھلاڑیوں کا انتخاب کرلیا

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) لاہور قلندرز اور پشاور زلمی نے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 7 کے لیے اپنے متبادل کھلاڑیوں کا انتخاب کرلیا ہے۔ لاہور قلندرز نےایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کے ابتدائی تین میچز کے لیے بیٹر ہیری بروک کی جگہ باؤلر میتھیو پوٹس کو متبادل کھلاڑی کی حیثیت سے منتخب کرلیا ہے۔ پشاور زلمی نے فاسٹ باؤلر عامر خان کی جگہ لیفٹ آرم اسپنر آرش علی خان کو اسکواڈ میں شامل کرلیا ہے۔ عامر خان انجری کے باعث ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔

مزید پڑھیں: میرپورخاص ڈویژنل باکسنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام میرپورخاص باکسنگ اکیڈمی کا گاما اسٹیڈیم میں افتتاح کردیا گیا
https://www.nopnewstv.com/mirpur-khas-boxing-academy ‎

ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کی ایونٹ ٹیکنکل کمیٹی نے ان دونوں کھلاڑیوں کی بطور متبادل کھلاڑی منظوری دے دی ہے۔ ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ ذاکر خان کی سربراہی میں قائم کردہ اس کمیٹی میں ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس ندیم خان اور سمیر کھوسہ شامل ہیں۔ ایچ بی ایل پی ایس ایل کا ساتواں ایڈیشن 27 جنوری سے 27 فروری تک کراچی اور لاہور میں کھیلا جائے گا۔

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

صوبائی وزیر ثقافت، سیاحت، نوادرات و آرکائیوز سید ذوالفقار علی شاہ سے بین الاقوامی شہرت یافتہ صوفی گلوکارہ عابدہ پروین کی ملاقات، سندھ انسٹیٹیوٹ آف میوزک اینڈ پرفارمنس آرٹ جامشورو کے دورے کی دعوت

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) صوبائی وزیر ثقافت، سیاحت، نوادرات و آرکائیوز سید ذوالفقار علی شاہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے