دبئی (ویب مانیٹرنگ ڈیسک) عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق متحدہ عرب امارات کی فوجداری عدالت نے ایک 25 سالہ ایشیائی خاتون کو دوسری عورت سے شادی کرنے کے بارے علم ہونے پر شوہر کی انگلیاں توڑنے کے جرم میں 6 ماہ قید اور ملک بدری کی سزا سنائی ہے۔ تحقیقات کے مطابق جوڑے کے درمیان جھگڑا ہوا تھا، شوہر نے تھپڑ مارا جس کی وجہ سے اس کی بیوی کی سماعت پر فرق پڑا اور اسے سننے میں مشکلات پیش آنے لگیں۔
خاتون نے حکام کو بتایا کہ وہ اپنے شوہر کے دوسری عورت سے شادی کرنے کے فیصلے اور اسے ازدواجی حقوق دینے سے انکار پر طیش میں آگئی تھی۔ 24 سالہ متاثرہ شخص نے بتایاکہ اس کی بیوی کو اس کے دوبارہ شادی کا فیصلہ قبول نہیں تھا اس لیے اس نے اپنے شوہر پر حملہ کیا۔