Home / اہم خبریں / الصغیر ہاکی کلب کے زیر اہتمام اولمپک ڈے منایا گیا سابق ہاکی اولمپئین قمر ابراھیم کیک کاٹا

الصغیر ہاکی کلب کے زیر اہتمام اولمپک ڈے منایا گیا سابق ہاکی اولمپئین قمر ابراھیم کیک کاٹا

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) الصغیر ہاکی کلب کے زیر اہتمام اولمپک ڈے منایا گیا، اولمپک ڈے تقریب کا انعقاد نارتھ کراچی سیکٹر الیون اے میں قائم ہاکی اسٹیڈیم میں کیا گیا، تقریب کے مہمان خصوصی سابق ہاکی اولمپئین قمر ابراھیم اور سابق انٹرنیشنل کوچ محمد علی خان تھے، مہمانان گرامی نے اولمپکس کے پانچ مختلف رنگوں سے بنے دائروں والے کیک کو کاٹا اور اولمپک کی یادیں تازہ کیں، قمر ابراھیم نے کہا کہ وہ الصغیر ہاکی کلب کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے مجھے اولمپک سے وابستہ یادیں تازہ کرنے کا موقع دیا، انکی مینجمنٹ اور انکے سینیئر کھلاڑیوں کا وہ خاص طور سے شکریہ ادا کرتے ہیں، قمر ابراھیم نے کہا کہ پاکستان نے 1992 میں ہاکی کے کھیل میں آخری مرتبہ اولمپک میڈل حاصل کیا تھا وہ خوش نصیب تھے کہ وہ اس ٹیم کا حصہ تھے پاکستان نے کانسی کا تمغہ جیتا تھا لیکن ہاکی کیلئے موجودہ صورتحال اطمینان بخش نہیں رہی کیونکہ اب پاکستان سے اولمپیئینز بننا ختم ہوگئے ہیں گزشتہ 8 سال سے ہم اولمپکس مقابلوں سے باہر ہیں جو ہمارے لئے لمحہ فکریہ ہے اسکے ساتھ 18 ویں پوزیشن بھی پاکستان ہاکی کیلئے کسی سانحہ سے کم نہیں، سابق انٹرنیشنل و یوتھ اولمپک ہاکی کوچ محمد علی خان نے کہا کہ اولمپکس سے قومی ٹیم کا اولمپکس جیسے بڑے ایونٹ سے باہر ہونے کو کسی بھی طور جسٹیفائی نہیں کیا جاسکتا لیکن ہمیں امید ہے کہ آنے والے دنوں میں ہم پھر سے اس کھیل میں نمائندگی حاصل کرلینگے، ہمارے نوجوان ہی ہماری اصل طاقت ہیں ہمیں آج سے ہی اس پر سنجیدگی سے سوچنا ہوگا اور اپنی پلاننگ ترتیب دینا ہوگی، اس موقع پر الصغیر ہاکی کلب کے جونیئر انڈر 14 کھلاڑیوں کے مابین نمائشی ہاکی میچ بھی کھیلا گیا بعد ازاں مہمانان گرامی نے الصغیر ہاکی کلب کے روح رواں سید صغیر حسین اور سینئر کھلاڑیوں کے ہمراہ کیک کاٹا، خصوصی مہمانوں کو الصغیر ہاکی کلب کی جانب سے پھولوں کا تحفہ اور یادگاری شیلڈ بھی پیش کی گئیں، اس موقع پر سندھ ڈاج بال کے سیکریٹری عابد نعیم، نارتھ کراچی انڈسٹری ایسوسی ایشن کے نائب صدر نعیم حیدر، الصغیر کلب کے چیئرمین امتیاز احمد شیخ، سیکریٹری عظمت پاشا،سینئر کھلاڑی عامر صدیقی، مبشر مختار، محمد صابر، تبسم، فہد خان اور جنید اسلم بھی موجود تھے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے