تازہ ترین
Home / اہم خبریں / جھوٹے اعداد و شمار سے بھوک غربت اور حکومتی کرپشن پر پردہ نہیں ڈالا جاسکتا۔ یاسر عدیل شیخ

جھوٹے اعداد و شمار سے بھوک غربت اور حکومتی کرپشن پر پردہ نہیں ڈالا جاسکتا۔ یاسر عدیل شیخ

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن (ن) سندھ کے صدر یاسر عدیل شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان جن معاشی، انتظامی بد انتظامیوں کی دلدل میں دھکیلا جاچکا ہے اس سے نجات کے لئے فوری انتخابات واحد حل ہیں، مسلط نا اہل، کرپٹ اور عوام دشمن حکمرانوں سے فوری نجات ہی ملک کے مسائل کا فوری اور دیرپا حل ہے، پاکستان کو کسی تاخیر کے بغیر میاں محمد نواز شریف کی رہنمائی اور محترمہ مریم نواز شریف کی قیادت میں عوام کے ووٹوں سے منتخب حکومت کی ضرورت ہے، ملک میں حقیقی اور نظر ّآنے والی ترقی صرف میاں محمد نواز شریف کے دورحکومت میں ہوئی، معیشت کو عالمی معاشی طاقتوں کے برابر لانے کی سنجیدہ اور نظر آنے والے اقدامات پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے اٹھائے نااہل مسلط حکومت کی طرف سے معیشت کی ترقی کے بارے میں جھوٹے بے بنیاد اور حکومتی نورتنوں کے ذہنوں کی اختراع قوم کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی ناکام کوشش ہے، پاکستان میں ہر طرف غربت، مہنگائی اور کرپشن کا دور دورہ ہے۔ غریب اور متوسط طبقے کے پاکستانی بچوں سمیت خودکشیاں کر رہے ہیں، حکمرانوں کی کرپشن نے پاکستان کے اداروں کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے جس کی وجہ سے ملک میں غربت دن بدن پروان چڑھ رہی ہے اور متوسط طبقے کے لیے زندہ رہنا ناممکن ہوگیا ہے، ایم ایس ایف (ن) سندھ کے صدر یاسر عدیل شیخ نے کہا کہ تین سالوں میں ایک میگا منصوبے کا آغاز نہیں ہوا، کراچی کے عوام کے لئے میاں محمد نواز شریف کے گرین لائن منصوبے کو مکمل کرنے میں ناکام حکمران کس معیشت کی بہتری کا راگ الاپ رہے ہیں، حکمران بتائیں کہ تین سالوں میں اعلی تعلیم یافتہ کتنے نوجوانوں کو ملازمتیں دی ہیں؟ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے تعمیراتی اور ترقیاتی منصوبوں پر اپنے نام کی تختیاں لگانے کے سوا حکومت نے کیا کارنامے انجام دیے ہیں؟ کرپشن کا جن حکومتی قوت کے ساتھ پاکستان کے عوام کے سروں پر عذاب کی صور ت دندناتا پھر رہا ہے، سرکاری اداروں نے عمران خان کے کرپشن سے پاک نعرے کی آڑ میں کرپشن کے ریٹ دوگنے کر دیے ہیں، سرکاری افسر عوام کو افریقہ سے درآمد کردہ غلام سمجھ کر ملک کے وسائل کا بے دریغ استعمال کر رہے ہیں، پاکستان مسلم لیگ (ن) کا دور حکومت پاکستان کی تاریخ کو سنہرا دور تھا جب روزگار عام، ترقی عوام کی چوکھٹ اور کرپٹ عناصر دم دبانے پر مجبور ہوچکے تھے، میاں محمد نواز شریف کے ترقیاتی منصوبے رہتی دنیا تک پاکستانی قوم کو یاد رہیں گے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے