میاں چنوں (رپورٹ: شاہد عباس سیال) میاں چنوں میں ڈپٹی سپریڈنٹ آف پولیس مہر ناصر ثاقب نے کہا ہے کہ پولیس کا عوام دوست ویژن میری اولین ترجیح ہے, تھانوں میں آنے والے سائلین کو عزت دیتے ہوۓ ان کے مسائل کو حل کیا جاۓ گا, اوپن ڈور پالیسی کے تحت جو شخص جب چاہیے مجھے مل سکتا ہے ہر شخص کے لئے میرے دفتر کے دروازے کھلے ہیں, تحصیل کو جرائم سے پاک کرنے کا عزم کر رکھا ہے-انہوں نے نوپ نیوز "نیوز آف پاکستان” کے بیورو چیف خانیوال اور تحصیل صدر پاکستان گروپ آف جرنلسٹس میاں چنوں مہر شاہدعباس سیال کو انٹرویو دیتے ہوۓ کہا کہ تمام سائلین کی درخواستوں کو میرٹ پر یکسو اور بروقت رجسٹریشن کو یقینی بنایا جا ریا ہے جس کے نتیجہ میں تھانہ کلچر میں مثبت تبدیلی آئی ہے- مہر ناصر علی ثاقب ڈی اس پی میاں چنوں کا کہنا تھا کہ تھانوں میں کسی شخص کو ناجائز حراست میں نہیں رکھا جاۓ گا.سرقہ مویشی اور چوری کی واردارتیں روکنے کے لئے ٹھکری پہرہ اور گشت کے نظام کو فعال کیا جاۓ گا اور اشتہاریون و عدالتی مفروران کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جاۓ گا ,اشتہاری مجرمان کو ٹریس کرنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ لیا جاۓ گا- انہوں نے تھانے میں آنے والے سائلین کو سن کر موقع پر ہی انصاف فراہم کرنے اور کھلی کچہری لکانے کے لئے بھی تعقین دہانی کروائی-