کراچی (رپورٹ: زوہیب عتیق) کراچی میں درخشاں پولیس کا جراٸم پیشہ و اشتہاریوں کے خلاف زمین تنگ کردینے کا عزم مختلف جراٸم کی وارداتوں میں ملوث عناصر سمیت اشتہاری کو گرفتار کرلیا- غیر قانونی اسلحہ بمعہ لوڈ میگزینز اور نقدی برآمد مقدمہ درج تفتیش جاری تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ساؤتھ سید پیر محمد شاہ کے جراٸم پیشہ و اشتہاریوں کے خلاف سخت ترین احکامات- ایس ایچ او درخشاں ارشد جنجوعہ نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ غنڈہ راج کرنے والے عناصروں کو جیل منتقل کرنے کا عزم کرلیا۔ کامیاب کارروائی کے دوران اہلکاروں نے ایس ایچ او درخشاں ارشد جنجوعہ کی سربراہی میں مختلف جراٸم و لوٹ مار کی وارداتوں میں ملوث عناصر سمیت اشتہاری کو گرفتار کرلیا- ملزم زیشان ولد افضال احمد کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ لوڈ میگزینز اور نقدی برآمد ملزم اسلحہ کے زور پر کراچی کے مختلف علاقوں میں شہریوں کو لوٹ مار کا نشانہ بناکر غاٸب ہوجاتا تھا ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران درجنوں سے زاٸد چھینا جھپٹی کی وارداتيں کرنے کا اعتراف کیا ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کے داٸرہ کار کو تیز کردیا گیا ہے۔ دوسری جانب کارروائی کے دوران اشتہاری اسمہ خرم ولد خرم موسی کو دھر لیا جو کراچی پولیس کو مختلف جراٸم کی وارداتوں کے ساتھ ساتھ سنگین جراٸم کی وارداتوں میں ملوث اور انتہائی مطلوب بھی ہے جس سے مزید پوچھ گچھ کا سلسلہ جاری ہے۔ رابطہ کے دوران ایس ایچ او درخشاں ارشد جنجوعہ نے یہ موقف اپنایا کہ جرم کے خاتمے تک ان عناصروں کے ساتھ کھلی جنگ کا سلسلہ جاری رہیگا
![]()