Home/اہم خبریں/آل آرائیں اتحاد سندھ کا ٹھری میرواہ واقعیے کی شفاف تحقیقات کرانے کا مطالبہ آخر کب تک سندھ میں آرائیں برادری کی بیٹیوں کے ساتھ ظلم ہوتا رہے گا
آل آرائیں اتحاد سندھ کا ٹھری میرواہ واقعیے کی شفاف تحقیقات کرانے کا مطالبہ آخر کب تک سندھ میں آرائیں برادری کی بیٹیوں کے ساتھ ظلم ہوتا رہے گا
نوشہرو فیروز (رپورٹ: امداداللہ ملک) آل آرائیں اتحاد سندھ کے جنرل سیکریٹری چوہدری سجاد منظور آرائیں کا ٹھری میرواہ واقعے کی شفاف تحقیقات کرانے کا مطالبہ اس واقعے پر پورے پاکستان کی آرائیں برادری ایک پیج پر ہے سندھ میں قانون نام کی کوئی چیز نہیں ہے یہاں جنگل کا قانون ہے، کیا سندھ کی بیٹیوں کے ساتھ ایسا سلوک کیا جاتا ہے جیسا ٹنڈو میر علی میں ہوا ہے، ایس ایس پی خیرپور ظفر اقبال صاحب آپ سے تو امیر سعود مگسی صاحب کی کارکردگی بہت اچھی تھی آپ نے تو آکر خیرپور سے امن کا پرندہ ہی اڑا دیا ہے، کیا سندھ میں ماؤں اور بہنوں کی عزتوں کی تذلیل اس طرح کی جاتی ہے، یہاں کسی کی ماں اور بہن کی عزت محفوظ نہیں ہے ایس ایس پی صاحب آپ نے اب تک کیا کیا ہے، ظفر اقبال صاحب مجرموں کو گرفتار کرنا آپ کے بس کی بات نہیں ہے، گرفتار کرنا تو دور کی بات ہے آپ نے مظلوم بچی کے سر پر ہاتھ رکھنا بھی مناسب نہیں سمجھا، ہم آئی جی سندھ اور ڈی آئی جی سکھر جناب فدا حسین مستوئی سے مطالبہ کرتے ہیں اس کا سختی سے نوٹس لے کر مجرموں کو سرعام پھانسی دی جائے، ہم چیف جسٹس آف پاکستان اور آرمی چیف صاحب سے مطالبہ کرتے ہیں سندھ میں جو کالا قانون ہے اس کا خاتمہ کیا جائے تاکہ آئندہ کوئی کسی کی بیٹی سے ایسی حرکت کرنے کی ہمت نہ کریں آخر کب تک سندھ میں میں آرائیں برادری کی بیٹیوں کے ساتھ ظلم ہوتا رہے گا اور ہم برادشت کرتے رہیں گے اب ہم لوگوں کو سڑکوں پر نکل کر اپنا حق خود لینا ہوگا، خیرپور پولیس تو مکمل ناکام ہے مجرموں کو پکڑنا تو دور کی بات ہے یہ ایک بلی کا بچہ نہیں پکڑ سکتی اگر ڈی ایس پی ٹھری میرواہ فدا حسین اعوان جیسے لوگ خیرپور میں رہے تو پھر خیرپور میں امن قائم نہیں ہو سکتا۔