Home / اہم خبریں / ڈپٹی کمشنر نوشہرو فیروز اور کنٹرولر امتحانات بورڈ آف انٹرمیڈیٹ سیکنڈری ایجوکیشن شہید بینظیر آباد کا مختلف امتحانی مراکز کا دورہ

ڈپٹی کمشنر نوشہرو فیروز اور کنٹرولر امتحانات بورڈ آف انٹرمیڈیٹ سیکنڈری ایجوکیشن شہید بینظیر آباد کا مختلف امتحانی مراکز کا دورہ

نوشہرو فیروز (رپورٹ: محمد علی ملک) ڈپٹی کمشنر نوشہرو فیروز کیپٹن ریٹائرڈ بلال شاہد راؤ اور کنٹرولر امتحانات بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن شہید بینظیر آباد نے آج نوشہرو فیروز میں نویں اور دسویں کے جاری امتحانات کی مانیٹرنگ اور نقل کی روک تھام کے لئے مختلف مراکز کا دورہ کیا اور اس دوران تین امتحانی مراکز سے امتحان دینے والے 102 طلبا سے موبائل فون برآمد کئے گئے جبکہ ان تینوں مراکز کے ایکٹرنل اور انٹرنل کے خلاف کاروائی کے لئے ڈائریکٹر سیکنڈری اسکولز شہید بینظیرآباد ( نوابشاہ)، چیئرمین بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن شہید بینظیر آباد کو خط ارسال کیا ہے اور سخت کاروائی کی سفارش کی گئی ہے۔ جبکہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نوشہرو فیروز اور دیگر متعلقہ افسران کو امتحان میں نقل کی روک تھام کے لئے سختی سے ہدایات جاری کی ہیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے