کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) الرحمٰن کرکٹ کلب کے زیر اہتمام منعقدہ محمد زبیر محمدی میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں داؤد اسپورٹس نے سرسید کرکٹ کلب کو باآسانی 133 رنز سے شکست دیکر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا جہاں اُس کا مقابلہ تیسر ٹاؤن ٹائیگرز کرکٹ کلب سے ہوگا، ٹی ایم سی کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلے گئے دوسرے سیمی فائنل میں داؤد اسپورٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوۓ مقررہ 40 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 277 رنز اسکور کئے کپتان نور ولی نے ذمہ دارانہ اننگ کھیلتے ہوۓ سات چوکّوں اور دو چھکوں کی مدد سے 75 گیندوں پر 93 رنز اسکور کئے، ذاکر ملک نے 44 رنز جبکہ مبشر نواز اور شیراز علی نے 42 ، 42 رنز اسکور کئے سرسید کرکٹ کلب کی جانب سے سعید حسن نے دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا، ہدف کے تعاقب میں سرسید کرکٹ کلب کی پوری ٹیم 31۰4 اوورز میں 144 رنز بناکر آوٹ ہوگئی، سعید حسن نے 51 رنز جبکہ شاہ محمد، عبدالرحٰمن اور حزیم احمد نے 21 ، 21 رنز اسکور کئے، داؤد اسپورٹس کی جانب سے نوجوان انڈر 19 لیفٹ آرم لیگ اسپینر ضیاء اللّٰہ اور نادر شاہ نے بالترتیب 17 اور 45 رنز دے کر چار چار کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ایمپائرنگ کے فرائض جاوید جعفری اور زاہد اقبال نے سرانجام دئیے جبکہ سید مستجاب عالم آفیشل اسکورر تھے۔