تازہ ترین
Home / اہم خبریں / آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی ٹاک شو کمیٹی کی جانب سے مشاعرہ ”نوجوانوں کا اقبال“ کا انعقاد

آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی ٹاک شو کمیٹی کی جانب سے مشاعرہ ”نوجوانوں کا اقبال“ کا انعقاد

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی ٹاک شو کمیٹی کی جانب سے مشاعرہ ”نوجوانوں کا اقبال“ کا انعقاد حسینہ معین ہال میں کیا گیا جس کی صدارت محمود شام نے کی جبکہ نظامت کے فرائض ڈاکٹر حنا امبرین نے انجام دیے۔ مشاعرے میں آرٹس کونسل کراچی کے جوائنٹ سیکریٹری سید اسجد بخاری اور گورننگ باڈی ممبر بشیر سدوزئی بھی موجود تھے، مشاعرے میں عارف نذیر ، اسامہ امیر حسین، ہدایت سائر، عبدالرحمن مومن، احسان عباس، شمع افروز، ڈاکٹر سلمان ثروت، نعیم سمیر اور عباس ممتاز نے اپنی شاعری سے محفل میں چار چاند لگا دیے اور شرکاء سے خوب داد وصول کی، اس موقع پر ٹاک شو کمیٹی کے چیئرمین شکیل خان نے علامہ اقبال کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قدرت انعام کے طور پر بڑے لوگ دیتی ہے اور سزا کے طور پر روک لیتی ہے، 1870ء سے 1910ء تک کا وقت اگر ہم دیکھیں تو قدرت نے برصغیر پر انعام کے طور پر ہر جگہ بڑے لوگ دیے، جن میں قائداعظم، علامہ اقبال، مولانا عبدالکلام آزاد اور بے شمار شخصیات شامل ہیں، تقسیم پاک و ہند کے بعد اچھے لوگ ناپید ہوگئے، آج ہم ایسے بحران سے گذر رہے ہیں جہاں قدآور لوگ نظر نہیں آتے، انہوں نے کہا کہ صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ کا یہ مشن ہے کہ ہمیں نوجوانوں کو آگے لانا ہے تاکہ وہ پاکستان کا بہتر مستقبل بن سکیں، محفل میں شریک تمام نوجوان شعراء کا شکریہ ادا کرتا ہوں، انہوں نے علامہ اقبال کے اشعار بھی پڑھ کر سنائے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے