تازہ ترین
Home / اہم خبریں / سی پیک پاکستان و چین سمیت پورے خطے کے لیے گیم چینجر ہے۔ عوام کی ضروریات کے مطابق منصوبے بنا رہے ہیں۔ صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء لانگو

سی پیک پاکستان و چین سمیت پورے خطے کے لیے گیم چینجر ہے۔ عوام کی ضروریات کے مطابق منصوبے بنا رہے ہیں۔ صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء لانگو

کوئٹہ (رپورٹ: ہما بیگم) صوبائی وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء لانگو نے کہا ہے کہ سی پیک پاکستان و چین سمیت پورے خطے کے لیے گیم چینجر ہے۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء لانگو نے سی پیک سے متعلق بیان میں کہا کہ سی پیک کے ذریعہ پسماندہ علاقوں میں ترقی اور خوشحالی آئی گی۔ صوبائی وزیر داخلہ نے کہا کہ ملک دشمن چند عناصر سی پیک کو ناکام کرنا چاہتے ہیں، سیکورٹی فورسز اور عوام کے مدد سے سی پیک منصوبہ کامیابی سے ہمکنار ہوگا۔ میر ضیاء لانگو نے یہ بھی کہا کہ سی پیک ایک طویل مدتی منصوبہ ہے، جس نے توانائی، انفرا اسٹرکچر، صنعتوں اور روزگار کی تخلیق کے لیے پایا جانے والے خلا کو پر کرنے میں مدد کی ہے۔ صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء لانگو نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت ترقی کے اصولوں کی بنیاد پر خطے میں امن، ترقی اور استحکام کو بڑھانے میں مصروف ہیں، سی پیک کے مکمل اصل ثمرات تب ملیں گے جب پورے خطے میں مزید امن ہوگا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

فارم 47 سے بنی جعلی حکومت کسانوں کا استحصال کر رہی ہے

کھاد، بجلی اور ڈیزل بہت زیادہ مہنگا ہو گیا ہے، کسان انتہائی پریشان ہے جعلی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے