تازہ ترین
Home / Home / حکومتی اتحادی جماعتوں کی مشاورت سے عوام دوست بجٹ لیکر آئیں ہیں

حکومتی اتحادی جماعتوں کی مشاورت سے عوام دوست بجٹ لیکر آئیں ہیں

وزیراعظم پاکستان کی قیادت میں بجٹ میں ایسے اقدامات کرنے جا رہے ہیں جس سے ملک ترقی کریگا

پچھلے ایک سال میں بہتری آئی ہے۔ آج ہر کوئی مان رہا کہ ملکی معیشت بہتر ہوئی ہے: محمد اورنگزیب رمدے

کمالیہ (ایڈیٹر نیوز آف پاکستان ۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ) وفاقی وزیر پاکستان محمد اورنگزیب رمدے نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کی قیادت میں بجٹ میں ایسے اقدامات کرنے جارہے ہیں جس سے ملک ترقی کرے گا۔ حکومتی اتحادی جماعتوں کی مکمل مشاورت سے عوام دوست بجٹ لے کر آئیں ہیں۔ فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کی قیادت میں قوم نے جنگ جیتی۔ وزیر اعظم کی قیادت میں بین الاقوامی برادری دوست ممالک سے سفارتی سطح پر پاکستان کو شاندار پذیرائی ملی ہے۔ پرنٹ میڈیا کے واجبات ادا کریں گے۔ میڈیا مالکان سے ہماری ملاقات ہوئی ہے۔ پاکستان کی انڈیا کے ساتھ جنگ میں میڈیا نے انتہائی ذمہ دارانہ کردار ادا کیا۔ پچھلے ایک سال میں بہتری آئی ہے آج ہر کوئی مان رہا ہے کہ ملکی معیشت بہتر ہوئی ہے۔ ملکی معیشت میں جو استحکام آیا ہے اس کو آگے لے کر جائیں گے۔ کئی ایسے اقدامات کرنے جا رہے ہیں جس میں عوام کو ریلیف اور گروتھ کا عنصر شامل ہے۔ ایک رات میں سب کچھ تبدیل نہیں کیا جا سکتا، کچھ وقت درکار ہے ملکی معیشت میں استحکام آچکا ہے ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر خزانہ اور رنگ زیب رمدے نے اپنی رہائشگاہ ججاں والا کمالیہ آمد پر میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ایگریکلچر، آئی ٹی اور دوسرے سیکٹرز پر کام کر کے ملک کو مزید خوشحالی کی طرف لائیں گے۔ وفاقی وزیر خزانہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی جانب سے کمالیہ کیلئے ساڑھے چار ارب کے فنڈز کی منظوری ملنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا۔ پنجاب کی وزیر اعلیٰ محترمہ مریم نواز ویژنری لیڈر ہیں۔ پنجاب امن و استحکام کے ساتھ مزید ترقی وخوشحالی کی جانب گامزن ہے۔ پاکستان کے مجموعی حالات وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کے حکومت سنبھالنے کے بعد بتدریج بہتری کی جانب گامزن ہیں۔ ملکی معاشی اعشاریے بہتری کی جانب گامزن ہیں۔ قوم دیکھ چکی ہے جس طرح ہم دفاعی محاذ پر لڑے ہیں اور کامیابی سمیٹی ہے اسی طرح معاشی محاذ پر بھی لڑ رہے ہیں اِن شاء اللہ معاشی محاذ پر بھی کامیابی حاصل کر رہے ہیں۔ اس موقع پر تحصیل صدر مسلم لیگ ن کسان ونگ میاں زاہد الرحمٰن، سابق ایڈووکیٹ جنرل پنجاب مصطفیٰ رمدے کے صاحبزادے اسفند یار رمدے، سماجی شخصیت سردار ارشد گجر اور چوہدری محمد عابد بھی انکے ہمراہ تھے۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

سندھ جونیئر اسپورٹس ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام سمر اسپورٹس کیمپ کا آغاز، پہلے مرحلے میں باسکٹ بال، ہاکی، فٹبال، بیڈمنٹن اور کبڈی شامل ہیں

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سندھ جونیئر اسپورٹس ایسوسی ایشن کے تحت جاری سمر اسپورٹس کیمپ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے