تازہ ترین
Home / Home / 2018 میں ہماری گورنمنٹ نے ورلڈ بینک پراجیکٹ منظور کروایا تھا۔

2018 میں ہماری گورنمنٹ نے ورلڈ بینک پراجیکٹ منظور کروایا تھا۔

میونسپل کمیٹی میں اپنے طور پر کوشش کر کے میونسپل کمیٹی سے 70 کروڑ کی رقم منظور کروائی

شہر میں ٹف ٹائل، سٹریٹ لائٹ اور سڑکوں کی تعمیر سیوریج لائنوں کی بہتری کیلئے کام کیا گیا: ریاض فتیانہ

کمالیہ (ایڈیٹر نیوز آف پاکستان ۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ) ایم این اے پاکستان تحریک انصاف ریاض فتیانہ نے کہا ہے کہ جب 2018 میں ہماری حکومت تھی ہماری گورنمنٹ نے ورلڈ بینک پراجیکٹ منظور کروایا تھا۔ میونسپل کمیٹی میں اپنے طور پر کوشش کر کے میونسپل کمیٹی سے 70 کروڑ کی رقم منظور کروائی۔ جس میں 63 کروڑ روپے کی رقم سے شہر میں ٹف ٹائل لگائی گئی، اس کے علاوہ سٹریٹ لائٹ اور سڑکوں کی تعمیر ہوئی سیوریج لائنوں کی بہتری کے لیے کام کیا گیا یہ سارے پرا جیکٹ ایم پی اے آشفہ ریاض فتیانہ کی کاوشوں سے منظور ہوئے۔ جس میں دو ارب روپے کے ترقیاتی منصوبوں پر کام ہو چکا ہے یا ہو رہا ہے۔ 11 کروڑ کی لاگت سے لاری اڈا بنایا جو کہ چند عناصر کو خوش کرنے ڈی کلاس بس سٹینڈ بنے کی وجہ سے بند پڑا ہے۔ اس کے علاوہ کمالیہ شہر میں یونیورسٹی بنائی گئی جس سے علاقے بھر سے طالب علم مستفید ہوں گے۔ اِن شاء اللہ جلد کلاسز کا آغاز ہوگا اور میرٹ پر داخلے ہوں گے۔ کمالیہ کے علاوہ ساہیوال ہڑپہ اور چیچہ وطنی سے طلبہ کمالیہ یونیورسٹی میں داخلہ لیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ بات ریکارڈ میں ہے کہ ایم پی اے آشفہ ریاض فتیانہ نے پنجاب اسمبلی میں تقریر کرتے ہوئے چیچہ وطنی سے براستہ کمالیہ دیگر علاقوں تک ون وے روڈ بنائے جانے کی بات کی تھی جس کو پنجاب اسمبلی سے وفاقی حکومت کو بھیجا گیا لیکن وہ منصوبہ ابھی تک التوا کا شکار ہے۔ روزانہ حادثات میں قیمتی جانوں کا ضیاع ہو رہا ہے اور بعض شہری حادثات کا شکار ہو کر معذوری میں بھی مبتلا ہو رہے ہیں۔ سیاست کو ایک طرف رکھ کر فوری طور پر کمالیہ ڈبل روڈ کی تعمیر وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اس موقع پر سٹی صدر تحریک انصاف سردار ضیاء اللہ ڈوگر اور رائے عمر حیات خاں منج بھی ان کے ہمراہ تھے۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

سندھ جونیئر اسپورٹس ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام سمر اسپورٹس کیمپ کا آغاز، پہلے مرحلے میں باسکٹ بال، ہاکی، فٹبال، بیڈمنٹن اور کبڈی شامل ہیں

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سندھ جونیئر اسپورٹس ایسوسی ایشن کے تحت جاری سمر اسپورٹس کیمپ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے