تازہ ترین
Home / اہم خبریں / جمعیت علماء اسلام کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکٹری حافظ احمد علی پر ہونے والے قاتلانہ حملے کی شید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ مفتی عابد،علی عثمانی

جمعیت علماء اسلام کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکٹری حافظ احمد علی پر ہونے والے قاتلانہ حملے کی شید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ مفتی عابد،علی عثمانی

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) جمعیت علماء اسلام کراچی کے سیکریٹری اطلاعات مفتی عابد جمعیت علماء اسلام یوتھ ونگ ڈسٹرکٹ سینٹرل کے امیر علی عثمانی نے کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکریٹری حافظ احمد علی پر ہونے والا جان لیوا قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں وفاقی صوبائی حکومتیں اعلی عدلیہ دیگر مقتدر ادارے ملک میں ہونے والی بدامنی ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کی روک تھام میں کے لئے منظم منصوبہ بندی کرے حافظ احمد علی پر ہونے والے قاتلانہ حملے کی ایماندار دیانت دار فرض شناس افسران سے تحقیقات کروائی جائیں دہشت گردوں نے کس کی ایماء پر حافظ احمدعلی کو اپنی درندگی کا نشانہ بنانے کی مذموم کوشش کی قوم کے سامنے تمام حقائق لائیں جائیں، حافظ احمد علی کی زندگی اور 35 سالہ سیاسی تاریخ کھلی کتاب کی طرح ہے انہوں نے ہمیشہ شہر کی ترقی، خوشحالی اور قیام امن کے لئے انتظامیہ سے ملکر بھر پور کوشش اور تعاون کیا، جس کی سینکڑوں مثالیں موجود ہیں، حافظ احمدعلی کے بھائی کو اس سے قبل شہید کیا گیا جسکے قاتل آج تک آزاد گھوم پھر رہے ہیں اور اس سے قبل بھی حافظ احمد علی پر قاتلانہ حملہ ہوا گن مین زخمی ہوئے ہم نے کبھی قانون کو ہاتھ میں نہیں لیا بلکہ صبر و تحمل اور برداشت سے کام لیتے ہوئے قانون کا احترام کیا۔

مزید پڑھیں: ٹنڈو آدم میں مقامی آبادگاروں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے قائم سندھ پاک آبادگار فورم کی طرف سے آبادگار سیمینار کا انعقاد
https://www.nopnewstv.com/resettlement-seminar-organized ‎

مفتی عابد نے مزید کہا کہ حافظ احمد علی سابق ناظم اور سٹی گورنمنٹ کے اہم عہدوں پر فائز رہے اور اس شہر کی تعمیر اور ترقی کے لئے اپنا خون پسینہ دونوں بہایا ہے غریب عوام کیلئے رفاہی اور فلاحی کاموں میں ہمیشہ بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور اپنی ذات سے ہمشہ لوگوں کو فائدہ پہنچانے کی کوشش کی ہے۔ لیکن حافظ احمد علی کے لئے اب تک کوئی مناسب سیکورٹی کا انتظام نہیں کیا گیا ہم مطالبہ کرتے ہیں حکومت وقت اور حکام بالا سے اس واقع کا نوٹس لیتے ہوئے حملہ آوروں کو قانون کے کٹھرے میں لایا جائے اور شہر میں بڑھتی ہوئی بدامنی کو کنٹرل کیا جائے علماء کرام کے لئے مناسب سیکورٹی کا بندوبست کیا جائے۔ اس موقع پر جمعیت علماء اسلام صوبہ سندھ کے امیر مولانا پیر عبدالمنان انور نقشبندی، سرپرست اعلیٰ پیر لیاقت علی شاہ، نائب امیر مولانا مشتاق عباس، حافظ عبد الوہاب، مولانا اقبال اللہ، حضرت ولی ہزاروی، مفتی حماد مدنی، قاری لیاقت رحمانی، قاری حنیف، مولانا صاحب زادہ غلام مصطفی فاروقی، الحاج عبدالستار بلوچ، قاری عبدالغفور شاکر، مفتی ظل الرحمن، مولانا محمد نقشبندی، حافظ بلال، غلام صمدانی گجر، ملک یونس، دانش قادری، ملک نعیم خلجی اور دیگر علماء اکرام و رہنماؤں نے حافظ احمد علی صاحب پر ہونے والے قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سندھ کابینہ کا اجلاس کھیلوں کے فروغ کے لیے اہم فیصلے

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت سندھ کابینہ کے اجلاس میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے