تازہ ترین
Home / اہم خبریں / ٓٓٓٓحضرت ابو بکر صدیق ؓ کی زندگی سے ہمیں صبر استقامت برداشت کا جو سبق ملتا ہے وہ پوری امت کے لئے عملی نمونہ ہے۔ قاری عبدالمنان انور نقشبندی، مفتی عابد

ٓٓٓٓحضرت ابو بکر صدیق ؓ کی زندگی سے ہمیں صبر استقامت برداشت کا جو سبق ملتا ہے وہ پوری امت کے لئے عملی نمونہ ہے۔ قاری عبدالمنان انور نقشبندی، مفتی عابد

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) جمعیت علماء اسلام صوبہ سندھ کے امیر قاری عبد المنان انور نقشبندی، جمعیت علماء اسلام کراچی کے سیکٹری اطلاعات مفتی عابد نے حضرت ابوبکر ؓ کی شان بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ حضرت ابوبکر ؓ کا کردار پوری امت کے لئے ایک عملی نمونہ ہیں۔ ان کی زندگی امت کی اصلاح میں گزری، آپﷺ کے چہیتے صحابہ میں سے تھے، سب سے بزرگ صحابہ اور پہلے صحابی رسول ﷺ میں ان کا شمار ہوتا ہے، مسلمانوں کے پہلے خلیفہ مقرر ہوئے، یہ وہی ابوبکرؓ ہیں جنھوں نے حضرت محمد ﷺ سے اپنی چہیتی بیٹی حضرت عائشہ کی شادی کی، یہ وہی ابوبکر ؓ ہیں جو مصطفی ﷺ کے سسر بھی کہلاتے ہیں، ابو بکر صدیق ؓ کی تایخ کھلی کتاب ہے، انہوں نے امت کو زندگی گزارنے صبر استقامت کا جو درس دیا رہتی دنیا تک اس کی مثال نہیں ملتی، لوگوں کے ساتھ حسن سلوک کے ساتھ رہنے کی جو عملی تصویر پیش کی اس کی مثال قیامت تک نہیں مل سکتی۔

مزید پڑھیں: خاتون جنت سیدہ فاطمۃ الزہراء سے عقیدت و محبت جز و ایمان ہے۔ متحدہ علماء محاذ
https://www.nopnewstv.com/lady-of-paradise-syeda-fatima ‎

آج امت محمدی کامیاب زندگی گزارنا چاہتی ہیں تو سیرت حضرت ابو بکر ؓکا مطالعہ کریں اور ان کی سیرت کو اپنائیں۔ حکومت وقت یوم صدیق اکبر پر عام تعطیل کا اعلان کرے اور سرکاری طور پر سیرت صدیق اکبرؓ پر سیمنار منعقد کرے، صدیق اکبرؓ کی زندگی سے متعلق اسباق نصاب میں شامل کیا جائے۔ اس موقع پر جمعیت علماء اسلام سندھ کے رہنما مفتی عابد، مولانا مفتی محمد نقشبندی، مفتی حماد مدنی، مولانا قاری لیاقت رحمانی، مفتی ظل الرحمن، مفتی فیضان، علی عثمانی، مولانا احتشام اور دیگر رہنماء موجود تھے۔

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے