تازہ ترین
Home / اہم خبریں / کورونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پر کام کرنے والے محکمہ صحت چترال کے اہلکاروں کوکرونا ویکسین لگائی گئیں

کورونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پر کام کرنے والے محکمہ صحت چترال کے اہلکاروں کوکرونا ویکسین لگائی گئیں

چترال (رپورٹ: گل حماد فاروقی) کورونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پر کام کرنے والے ہیلتھ ورکرز کو کورونا ویکسین لگانے کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا۔ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال چترال میں اس سلسلے میں باقاعدہ تقریب منعقد ہوئی جس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر شہزادہ حیدرا لملک، ڈپٹی کمشنر اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے بھی شر کت کی۔ ڈی ایچ کیو ہسپتال میں کورونا کے خلاف اس جنگ میں فرنٹ لائن پر لڑنے والے ڈاکٹروں کو سب سے پہلے کورونا کی ویکسین لگائی گئیں۔ ویکسینیشن میں سب سے پہلے ڈی ایچ او چترال ڈاکٹر حیدر الملک کو یہ ویکسین لگائی گئی اس کے بعد ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر شمیم اور دیگر ڈاکٹروں کو بھی یہ ویکسین لگائی گئیں جن میں ڈاکٹر نثار احمد جو کورونا کا شکار ہوۓ تھے ان کو بھی لگائی گئی۔ ڈاکٹر ضیا ء اللہ خان اور دیگر ڈاکٹروں کو بھی یہ ویکسین لگائی گئی۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر شہزادہ حیدر الملک نے بتایا کہ فی الحال یہ ویکسین ڈاکٹروں اور ہیلتھ عملہ کیلئے آئی ہوئی ہیں جن کو یہ ویکسین لگائی جائیں گی اور ان کی رجسٹریشن بھی ہوگی تاکہ یہ لوگ کورونا کے اثرات سے محفوظ رہے اور دیگر مریضوں کا علاج آسانی سے کرسکیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ویکسین فی الحال مفت ہے۔ چترال میں سات ویکسینیشن مراکز قائم کئے گئے ہیں جو ارندو، کوغذی، آیون، دروش، گرم چشمہ اور دو مراکز ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میں کھول دئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پہلی کھیپ میں چار سو ویکسین بھیج دی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے میں نے یہ ویکسین لگائی اور اس کا کوئی سائڈ ایفیکٹ یعنی غلط اثرات بھی نہیں ہیں۔ انہوں نے عوام کو پیغام دیا کہ یہ ویکسینیشن واحد ذریعہ ہے جس کے ذریعے ہم کورونا وائرس کے خلاف لڑ سکتے ہیں اور ہمارے صوبے میں ابھی تک پانچ ہزار لوگوں کو یہ ویکسین لگائی گئی ہے مگر ان پر کوئی غلط اثرات یعنی سائڈ ایفیکٹ نہیں ہوا ہے۔ انہوں نے عوام کو اپیل کی کہ وہ اس ویکسین کے بارے میں ذہن میں کوئی شکوک و شبہات پیدا نہ کیں اور نہ اس کے خلاف کوئی منفی پراپیگنڈہ کریں جس سے لوگوں میں غلط فہمیاں پیدا ہوں بلکہ ہیلتھ سٹاف کے ساتھ تعاون کریں تاکہ ہم سب ملک کر کورونا کے خلاف لڑ سکے اور اس موذی مرض کو اپنے ملک سے ختم کرنے میں کامیاب ہوں۔ تقریب میں محکمہ صحت کے کثیر تعداد میں عملہ نے شر کت کی جنہوں نے ویکسین لگانے والوں کی رجسٹریشن بھی کروائی تاکہ ان کا باقاعدہ ریکارڈ رہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

اسلام آباد ایونٹ سے پاکستان کی سفارتی کامیابی واضح، عوامی ریلیف اولین ترجیح ہے۔ شرجیل انعام میمن

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے