کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) چیئرمین آفاق احمد مہاجر قومی مووومنٹ (پاکستان) نے 21 جنوری کو حیدرآباد میں ہونے والے جلسے کے حوالے سے جلسہ گاہ کا دورہ کیا اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آفاق احمد نے کہا کہ سندھ کے شہری علاقوں کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں کا واحد حل جنوبی سندھ صوبے کے قیام میں ہے جس سے کسی طور دستبردار نہیں ہوا جاسکتا۔ انہوں نے کہا حیدرآباد آمد کے موقع پر لوگوں کو جوش و خروش قابل تحسین ہے جسکی جتنی تعریف کی جائے کم، انہوں نے حیدرآباد کی عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ حیدرآباد کی عوام کراچی کی عوام سے زیادہ حکومتی مظالم کا شکار ہے جس سے نمٹنے کیلئے تمام قوم کو متحد ہوناپڑیگا جس کیلئے پی آئی بی، بہادرآباد، پی ایس پی، ایم آئی ٹی سمیت ہر ایک کے پاس اپنے وفود کو بھیجا اور امکانات کا جائزہ لیا کہ جو کچھ 26 دسمبر کے جلسے میں مطالبہ کیا ان پر کیا ہوسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ علیحدہ صوبے کے لئے ریفرنڈم ہم کر وائے اور جس طرح بجٹ سے کے بعد منی بجٹ آتا ہے ویسے ہی ریفرنڈم سے پہلے 21 جنوری کا حیدرآباد کا جلسہ منی ریفرنڈم ہوگا۔