تازہ ترین
Home / Home / رسم و رواج کی اندھی تقلید … تحریر :ماریہ عبدالقھار

رسم و رواج کی اندھی تقلید … تحریر :ماریہ عبدالقھار


رسم و رواج کی پیروی کرتے کرتے لوگ اپنے جینے کا مقصد بھول چکے ہیں۔ کہ وہ کس لئے اس دنیا میں آئے تھے اور کیا وہ کررہے ہیں۔ فضول کاموں میں پڑ کر اپنی زندگیاں برباد کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔ یہاں تک کہ انھیں یہ بھی نہیں معلوم کے کیا وہ صحیح کررہے ہیں یا نہیں۔ لیکن خود کو نہیں بدل رہے۔ آخر کیوں؟؟؟

پوچھو تو جواب ملتا ہے وہ اسلئے کررہے ہیں کیونکہ وہ کام انکے آباؤاجداد نے کیے۔چاہے بھلے وہ غلط ہی کیوں نہ ہو۔ بس اندھی تقلید کی جارہی ہے۔ یہاں تک کہ ہمیں معلوم بھی ہے کہ پچھلی جو قومیں تباہ ہوئی ہیں انکا بھی یہی کام تھا اپنے آباؤاجداد کی پیروی کرنا اور وہ اللہ پاک کے احکامات کو نہیں مانتے تھے اور نہ ہی شرک کرنے سے باز رهتے تھے۔ آخر میں یہی انجام ہونا تھا۔

اللہ پاک نے انسان کو اشرف المخلوقات بنایا ہے اسے عقل وفھم سے نوازا ہے۔ لیکن وہ اس سے کام نہیں لےرہے۔ خدارا وہ سب غلط کام چھوڑ دیجئے جو آپ کی زندگی کا سکون برباد کیے ہوئے ہے ورنہ آپ کہیں کے نہیں رہے گے۔۔۔۔۔۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

پاکستان سائکالوجیکل ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام 15ویں انٹرنیشنل کانفرنس کا انعقاد لاہور میں ہوا،

لاہور (ایڈیٹر نیوز آف پاکستان ۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ) پاکستان سائکالوجیکل ایسوسی ایشن کے زیر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے