تازہ ترین
Home / اہم خبریں / ٹوکیو اولمپکس میں پاکستانی امیدوں کا دیا آغاز ہی میں بجھنے لگا

ٹوکیو اولمپکس میں پاکستانی امیدوں کا دیا آغاز ہی میں بجھنے لگا

ٹوکیو (ویب مانیٹرنگ ڈیسک) ٹوکیو اولمپکس میں پاکستانی امیدوں کا دیا آغاز ہی میں بجھنے لگا۔ خواتین بیڈمنٹن کے سنگلز ایونٹ میں ماحور شہزاد کو ابتدائی میچ میں بد ترین شکست کا سامنا کرنا پڑا، انھیں جاپانی پلیئر ایکانی یاما گوچی نے 3-21 اور 8-21 سے آؤٹ کلاس کر دیا۔ دوسری جانب گیمزمیں شریک پاکستانی شوٹر گلفام جوزف معمولی فرق سے میڈل راؤنڈ کے لیے کوالیفائی نہیں کر پائے، مینز 10 میٹر ایئرپسٹل ایونٹ میں انھوں نے 578 پوائنٹس جوڑ کر نویں پوزیشن پر اختتام کیا۔ فائنل راؤنڈ کے لیے 8 شوٹرز کو کوالیفائی کرنا تھا، کوالیفکیشن راؤنڈ میں اگرچہ ایک موقع پر گلفام نے ساتویں پوزیشن تک بھی رسائی پائی لیکن وہ اسے برقرار نہیں رکھ پائے اور پہلے ہی مرحلے میں باہر ہوگئے۔ جہلم سے تعلق رکھنے والے گلفام نے ٹوکیو گیمز میں حیران کن طور پر انٹری پائی تھی، انھیں نومبر 2019 دوحہ میں منعقدہ 14 ویں ایشین چیمپئن شپ کی پرفارمنس پر اولمپکس کوٹے میں جگہ دی گئی، ان کی کیٹیگری میں بھارتی سورابھ چوہدری نے 586 اسکور کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پائی، پاکستانی محمد خلیل اختر اور غلام مصطفیٰ بشیرٹوکیو گیمز کے 25 میٹر ریپڈ فائر پسٹل ایونٹ میں صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے۔ پاکستان نے 6 ایونٹس میں 10 ایتھلیٹس کو ملک کی نمائندگی کے لیے جاپان بھجوایا ہے، ارشد ندیم جیولین تھرو میں حصہ لیں گے، اتوار کو ویٹ لفٹنگ مینز 67 کے جی میں طلحہ طالب ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

اسلام آباد ایونٹ سے پاکستان کی سفارتی کامیابی واضح، عوامی ریلیف اولین ترجیح ہے۔ شرجیل انعام میمن

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے